Published On: Sun, Sep 28th, 2014

اذیت ناک لوڈشیڈنگ جاری، وزارت پانی و بجلی نے چپ سادھ لی

Share This
Tags
وزارت پانی و بجلی نے بدترین لوڈ شیڈنگ پر مکمل چپ سادھ لی، این ٹی ڈی سی نے شارٹ فال کے اعدادوشمار جاری کرنے کا سلسلہ بھی روک دیا۔ مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں wapdaلوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 16 گھنٹے رہنے سے عوام کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں توازن نہ ہونے کی وجہ سے پیداوار میں کمی بر قرار ہے جسکی وجہ سے شارٹ فال مزید بڑھ گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے بجلی کے بل باقاعدگی سے دیتے ہیں جبکہ شہرکی نسبت دیہات میں بجلی چوری کا رحجان بھی کم ہے مگر حکام اور حکومت کی طرف سے ناروا سلوک ہماری سمجھ سے باہر ہے، ہم بھی پاکستان کی شہریت رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے اوور بلنگ کی وسیع پیمانے پر سامنے آنے والی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان اس میں ملوث عملے اور افسروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ نرگس سیٹھی نے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں پنجاب کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان سمیت پیپکو کے اعلیٰ افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ نرگس سیٹھی نے مزید کہا غلط ریڈنگ کرنے والے میٹر ریڈرز کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

رپورٹنگ ڈیسک

Leave a comment