Published On: Wed, Aug 27th, 2014

لیفٹیننٹ جنرل نصیر جنجوعہ نئے ڈی جی جی آئی ایس آئی متوقع

Share This
Tags
رپورٹ : ایم ارشد
پاک فوج میں آئندہ چند ماہ کے دوران ہونے والی تبدیلیوں میں سب سے اہم تبدیلی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی ہو گی ۔ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام پاشااگلے تین ماہ میں ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ کے لئے یوں تو بہت سے نام لئے جا رہے ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نام کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل نصیر جنجوعہ کا ہے۔ انہیں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کعنے کی وجہ ان کا ماضی کا شاندار کیرئیر بھی ہے جس پر وہ ڈی جی آئی ایس آئی Lt-Gen-Naseer-Janjuaکے عہدے سے مناسبت رکھنے والی ذمہ ریاں ادا کرتے رہے ہیں۔
اس عہدے کے لئے دوسرے اہم امیدوار کور کمانڈر لاہو ر لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ہیں ۔ انٹیلی جنس ذرائع نے ’’ فیکٹ ‘‘ کو بتایا کہ اگرچہ اس عہدے کے لئے آئی ایس آئی کے اندر سے ہی میجر جنرل عارف وڑائچ بھی فوجی لیڈر شپ کے نزدیک موزوں ترین ہیں جو ماضی میں ڈی ڈی جی انٹرنل فرائض انجام دیتے رہے ہیں لیکن ابھی تک انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی نہیں دی گئی جس سے وہ سنیارٹی لسٹ میں 82نمبر پر چلے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی وزیر اعظم پاکستان کرتے ہیں اور جنرل راحیل شریف وزیراعظم کو تین نام پیش کریں گے جن میں سے کسی ایک کے نام کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے اور انہیں ہی نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیا جا ئے گا ۔

Leave a comment