نثار, آصف کو تبدیل کردیں،زرداری کا نواز شریف کومشورہ
رپورٹنگ ڈیسک
سابق صدر آصف علی زردری نے وزیر عظم میاں محمد نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اور آئندہ کسی بھی قسم کے بحران سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو تبدیل کردیں۔ زرداری نے نواز شریف کو یہ مشورہ ان کے ساتھ رائے ونڈمیں ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں دیا تھا ۔رائے ونڈ پیلس میں مقیم ایک انتہائی باخبر ذریعے نے ’’ فیکٹ ‘‘ کو بتایا کہ زرداری کی اس بات پر نواز شریف نے سر ہلایا لیکن کوئی جواب نہیں دیا ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نواز شریف کو یہ بھی کہا کہ اگرچہ یہ دونوں وزیر آپ کے بہت قریب ہیں لیکن گذشتہ ایک سال کے دوران آنے والے تمام بحرانوں میں ان دونوں شخصیات کا بڑا ہاتھ تھا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتنی اہم ترین ملاقات میں ملک کے وزیر داخلہ کی عدم موجودگی کو سیاسی حلقوں نے شدت سے محسوس کیا تھا ۔ تاہم اس کی وجہ ذرائع نے یہ بتائی کہ چوہدری نثار کو نہ بلانے کا م مشورہ آصف علی زرداری نے دیا تھا ۔تاہم خواجہ آصف کو وہ نہیں روک پائے کیونکہ ان دنوں چوہدری نثار کی بجائے خواجہ آصف وزیر اعظم کے زیادہ قریب ہیں ۔