Published On: Tue, Oct 13th, 2015

ایاز صادق کی کامیابی، نواز لیگ اورمقتدر حلقوں میں ڈیل کا نتیجہ،شہباز شریف نے فوج سے پنجاب میں کرپشن کیخلاف آپریشن ضمنی انتخاب تک روکنے کی درخواست کی، آپریشن شروع ہواتوکئی بڑے جیل میں ہونگے

  میاں برادران نے انتہائی ہوشیاری کے ساتھ مقتدر حلقوں کو مطمئن کیا لیکن عنقریب پنجاب میں کرپشن کے خلاف آپریشن شروع ہونے والا ہے جس میں حکمران جماعت کے بڑے بڑے برج سلاخوں کے پیچھے نظر آرہے ہیں
لاہور کے حلقہ این اے  122سے مسلم لےئگ نواز کے امیدوار سردار ایاز صادق کی کامیابی نواز لیگ اور مقتدر حلقوں کے درمیان ڈیل کا نتیجہ ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی اگر کرپشن کے خلاف آپریشن شروع کی جاتی تو نواز لیگ کے لئے الیکشن جیتنا تقریبا ناممکن  تھا۔ پنجاب میں کرپشن کے خلاف آپریشن کو روکے رکھنا ہی نواز لیگ کی اصل کامیابی ہے۔
پنجاب میں کرپشن کے خلاف آپریشن کو ضمنی انتخاب تک روکے رکھا گیا تاکہ ن لیگ کو پی پی پی جیسی صورتحال نہ ہو اور پی ٹی آئی کو ہرایا جاسکے۔
cover
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مقتدر حلقوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں شہباز شریف کا مطالبہ تھا کہ ضمنی انتخابات مکمل ہونے تک پنجاب میں کرپشن کے خلاف آپریشن کو روکا جائے۔ شہباز شریف نے مقتدر حلقوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن میں ہم پہلے بھی بھر پور تعاؤن کر رہے ہیں اور آئیندہ بھی کریں گے لیکن فی الوقت ضمنی انتخابات مکمل ہونے تک پنجاب میں آپریشن کو شروع نہ کیا جائے۔ اس طرح نواز لیگ نے پنجاب بالخصوص اہلیان لاہور کو باور کرادیا کہ ہم ابھی طاقت رکھتے ہیں۔
ذرائع نےبتایا کہ عنقریب پنجاب میں کرپشن کے خلاف آپریشن شروع ہونے والا ہے جس میں حکمران جماعت کے بڑے بڑے برج سلاخوں کے پیچھے نظر آرہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے برعکس پنجاب میں کرپشن پر خاموشی سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، جس کا متعلقہ حلقوں کو بخوبی علم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہور کا حلقہ این اے 122 نواز لیگ کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ تھا لیکن میاں برادران نے انتہائی ہوشیاری کے ساتھ مقتدر حلقوں کو مطمئن کیا اور یوں سردار ایاز صادق کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے لاہور کے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ایازصادق 75287 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔ حلقے میں دوسرے قریب ترین حریف پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان رہے جنہوں نے 71256 ہزار ووٹ حاصل کئے ۔

لاہور/فیکٹ رپورٹ

Leave a comment