Published On: Mon, Aug 10th, 2015

قصورجنسی سکینڈل، دو سوروپےمیں بچوں کی زیا دتی کی ویڈیوزززبردستی سیل کروائی جاتی، حکومت سکینڈل اورایم پی اے ملک سعید کوبچانے کیلئے سرگرم، متاثرہ افراد کا فوج سےتحقیقات کا مطالبہ، سنسنی خیز انکشافات

قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے بھیانک واقعات نے ہر شخص کو دہلادیا ہے۔اپنے ہی درمیان رہنے والے انسانوں کے گھناؤ نے عمل نے معاشرے کی وہ کڑوی حقیقت دکھائی جسے نگلنا سب ہی کے لیے مشکل ہوگیا۔چند گرفتاریاں، کچھ ریمانڈ، پھر ضمانتیں اور پیشیاں وغیرہ وغیرہ ، قصور اسکینڈل میں روایتی کارروائیاں جاری ہیں، اصل مجرم کون ہے؟ متاثرہ افراد کو انصاف کیسے ملے گا؟ آج بھی کوئی کچھ نہیں جانتا میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے واقعے کے خلاف آواز بلند کرنے سے اتنا ضرور ہوا کہ ان واقعات کے کئی سالوں بعد قبیح حرکات میں ملوث گروہ کے سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سےبرآمد ہونے والے30 کلپس میں سے10ملزموں کی شناخت کر لی گئی ہے۔لیکن افسوس یہ کہ شناخت کے بعد بھی گرفتاریوں کی تعداد اتنی ہی رہی،دو دن گزر گئے لیکن مزید کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ دوسری جانب بچوں سےزیادتی کےگرفتار مرکزی ملزم حسیب عامر نےاعتراف جرم کر لیاہے،ملزم کا کہنا ہےکہ اس کے گروہ نے بچوں سےزیادتی کی اوران کے وڈیو کلپس بنائے،تاہم ملزم بچوں کو بلیک میل کرنےکےالزام سےانکاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس معاملے پر سخت غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی جوڈیشیل انکوائری کا حکم دے چکے ہیں ۔

cover
لیکن وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے اعلانات کے برعکس سب کچھ نہیں ہو رہا ؟ ذرا سوچیں تو اندازہ ہو گا کہ واقعی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ کیا اب تک متعلقہ علاقے کے ایم پی اے ملک سعید جو مبینہ طور پر اس دھندے میں ملوث بھی ہیں ، کے خلاف کو ئی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ؟؟؟جواب نفی میں آ ئے گا۔ ابھی تل خود کو خادم اعلیٰ کہلانے والے وزیر اعلیٰ نے مقامی ایم پی اے کے حوالے سے ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا۔ کیا یہ مک مکا اور سکینڈل کو دبانے کی کوشش نہیں ہے؟

فیکٹ کو معلوم ہوا ہے کہ محض دو سو روپے کے عوض بچوں کی بنائی جانے والی ویڈیوز زبردستی سیل کروائی جاتی رہیں۔ گروہ کے سرغنہ کی حویلی میں ایک خاندان کے تقریباً 20 سے 25 افراد مقیم تھے جو تاحال مفرور ہیں۔ ذرائع
Usman

ملزم عثمان

کے مطابق جس ویڈیو سنٹر سے زیادتی کی ویڈیوز سیل کی جاتی تھیں اس عمارت کا مالک بھی اسی گروہ کے سرغنہ سے تعلق رکھتا تھا جس نے نوید نامی شخص کو یہ دکان کرائے پر دے رکھی تھی۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ دو ہزار چھ سے شروع ہونے والے اس گھناؤنے سلسلے کی مبینہ ویڈیوز کو اسی قائم کردہ ویڈیو سنٹر میں لاکر سی ڈیز بنائی جاتی تھیں اور پھر انہیں سیل کیا جاتا تھا ۔
ملزمان کا اعتراف جرم ۔۔۔
قصور زیادتی سکینڈل کے مرکزی ملزم حسیب عامر سمیت سات ملزموں نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن قصور ندیم عباس کے مطابق ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کریں گے۔ ریمانڈ مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم حسیب عامر نے بیان میں اعتراف کیا کہ بچوں سے زیادتی کی، ویڈیو کلپس بنائے اور والدین کو بلیک میل کر کے رقوم بھی حاصل کیں۔ ملزموں سے برآمد 30 کلپس میں سے 10 میں ملزموں کی شناخت ہوگئی۔ پولیس نے چھاپوں کے دوران ہفتے کی رات ایک اور ملزم خالد عثمان کو حراست میں لے لیا اور جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کردی۔ سکینڈل میں سات ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ملزمان ، جو نہیں پکڑے گئے۔۔۔
7 افراد گرفتار، دو مفرور اور 5 عبوری ضمانت پر ہیں۔ کچھ ملزمان جن میں سلیم اختر‘ شیرازی‘ تنزیل الرحمن‘ عتیق الرحمن‘ وسیم عابد‘ علیم آصف‘ محمد یحییٰ اور وسیم سندھی اےسے ملزمان ہیں جو ابھی تک پکڑے نہیں گئے۔ ان تمام ملزمان نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں جن کو منسوخ کروانے کےلئے پیروی کی جائیگی۔
متاثرین کیا کہتے ہیں؟
متاثرہ بچوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیق فوج کو کرنا چاہئے۔ مقامی مسجد کے 60 سالہ بزرگ نے بتایا کہ سینکڑوں بچے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ بچوں کی تعداد 300 سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ ہم 7 ماہ سے اس پر احتجاج کر رہے تھے مگر پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ انہوں نے کہا پولیس نے اس حوالے سے اعلان کرنے پر انہیں گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ حکومت کی جانب سے معاملے کو اراضی تنازعہ کا رنگ
Aleem

ضمانت پر رہا ملزم علیم آصف

دینے کی کوشش کی گئی۔ گاؤں کے ایک مکین چودھری فاروق نے کہا کہ گاؤں کا تقریباً ہر خاندان اس سکینڈل سے متاثر ہوا ہے۔ بہت سے متاثرین اور ان کے لواحقین اب بھی سامنے آنے سے گریز کر رہے ہیں۔
زیادتی کے شکار ایک لڑکے باپ نے رونگٹے کھڑے کردینے والا انکشاف کرتے کہا کہ میرا بیٹا بلیک میلنگ کے باعث پیسے چوری کرکے ملزموں کو دیتا رہا۔ باپ عید محمد کے مطابق لڑکا شرمندگی اور خوف کے باعث ہمیں خود پر ہونے والا ظلم نہ بتا سکا۔ لڑکے کو چوری چکاری کا عادی سمجھ کر عاق کردیا، اب صورتحال واضح ہونے پر بہت پچھتاتا ہوں، جس وقت عاق کیا میرے بیٹے کی عمر صرف 14برس تھی، اب میرے بیٹے کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے؟ بیٹے سے اپیل کرتا ہوں کہ گھر واپس آجائے۔
ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کیا کہتے ہیں؟

ڈی پی او قصور رائے بابر سعیدکا کہناہے کہ جنسی سکینڈل کے 288کیس درج نہیں ہوئے بلکہ یکم جولائی سے انہیں متاثرین کی جانب سے ملنے والی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 7ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے۔ پولیس نے یکم جولائی کو تین مقدمات جبکہ 4جولائی کو ایک‘ 9جولائی کو ایک اور 13جولائی کو دو مزید مقدمات ملزمان کیخلاف درج کئے۔ پولیس نے کچھ ملزمان کو گرفتار کیا جس میں حسیب عامرکے قبضہ سے موبائل فون‘ میموری کارڈ‘ سی ڈی اور نقدی برآمد کرلی جبکہ نسیم شہزاد ‘بشارت چیور‘ فیضان مجید سے بھی ایک عدد موبائل فون معہ میموری کارڈ برآمد کئے۔  چار اگست کو مظاہرین نے پولیس سے اسلحہ چھینا تھا۔ قانونی طور پر جتنی شکایات آئیں، فوری ایف آئی آر درج کی گئی۔ مقامی ایم پی اے نے قصور واقعہ پر کوئی سفارش نہیںکی۔ 7 مقدمات درج ہیں۔ موبائل فونز، ویڈیوز بطور ثبوت عدالت میں پیش کریں گے۔

ایم پی اے احمد سعید خان کیا کہتے ہیں؟
حسین خانوالا کے جنسی سکینڈل کے متعلق حلقہ کے ایم پی اے احمد سعید خان نے میں ان پر لگائے گئے الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس واقعہ کا بے حد افسوس ہے چونکہ یہ میرا حلقہ اور یہ الزام بے بنیاد ہے کہ میں ملزمان کی پشت پناہی اور ساتھ دے رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم پر جوڈیشل انکوائری میں ہر چیز اور سچ کھل کر سامنے آ جائے گا۔ مجھ پر ملزمان کی پشت پناہی اور ان کی حمایت ثابت ہو
Yahyah

ضمانت پر رہا ملزم محمد یحییٰ

جائے تو میں اپنی نشست سے فوری استعفیٰ دے دوں گا۔
رپورٹ:وسیم شیخ/ایڈیٹر رپورٹنگ فیکٹ
mpa

سکینڈل میں مبینہ طور ملوث ایم پی اے ملک احمد سعید خان

Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. sHUMAILS says:

    dear editor
    you publish very interesting report about qasoor scandal. keep it disclose the facts.
    Shumaila Iqbal
    National Defense Univresty Islamabad

Leave a comment