ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کرنل(ر) شجاع خانزادہ کے دہشت گردوںکو انجام تک پہنچانے کیلئےمیدان میں آ گئیں ،لشکر جھنگوی اور را کے دہشت گردوں پر زمین تنگ، شہباز شریف اگلے ٹارگٹ ۔۔ اہم ترین انکشافات
پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی خود کش حملے شہادت اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کی جانب ذمہ داری قبول کئے جانے کے اعلان کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ذمہ دار دہشت گردوںکو ان کے انجام تک پہنچانے کے لئے متحرک ہو گئی ہے۔ با خبر عسکری ذرا ئع نے فیکٹ کو بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل را حیل شریف کی طرف سے ملٹری انٹیلی جنس کو ہدایت کی گئی ہے کہ بہتر ذرا ئع استعمال میں لا کر کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر خود کش حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔آرمی چیف کی طرف سے ملٹری انٹیلی جنس کو فری ہینڈ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا ئے اور دہشت گردوں ان کے ماسٹر ما ئنڈ کر شکنجے میں لایا جا ئے ۔ جنرل راحیل شریف کی ہدایت کے بعد ملک بھر میں ملٹری انٹیلی جنس کے حکام نے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی اور کئی خطوط پر کام ہو رہا ہے ۔ ذرا ئع نے فیکٹ کو یہ بھی بتایا کہ اس کام میں آ ئی ایس آئی بھی ملٹری انٹیلی جنس کی مدد کر رہی ہے ۔
فیکٹ کے استفسار پر را ولپنڈی سے فون کر نے والے با خبر ذرا ئع نے یہ بھی بتایا کہ انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی لاہور میں بھی ان پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، کچھ عرصہ قبل 2 گرفتار دہشت گردوں سے منصوبہ بندی سے متعلق معلومات ملی تھیں۔ القاعدہ کا گروپ کالعدم لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر شجاع خانزادہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور انہیں دھمکیاں ملتی رہتی تھیں۔ اس حملے میں لشکر جھنگوی ملوث ہو سکتی ہے کیونکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کو مطلع کیا گیا تھا کہ کالعدم جماعت کےکچھ سلیپر سیلز انہیں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس واضح اطلاع کے باوجود انہوں نے اپنے سکیورٹی انتظامات بہتر نہیں کئے اور دہشت گردوں نے اسی بات کا فا ئدہ اٹھایا۔ذرا ئع نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں اور ماسٹر ما ئنڈ کے حوالے سےبہت جلد بریک تھرو ملنے کا امکان ہے۔ وہ لوگ ہماری فنگر ٹپس پر ہیں جو اس حملے کے زمہ دار ہو سکتے ہیں ، وہ جہاں بھی چلے جا ئیں ، انہیں ڈھونڈ نکالا جا ئے گا ۔
دوسری طرف انٹیلی جنس ذرا ئع نے فیکٹ کو مزید بتایا کہ لشکر جھنگوی کا ٹارگٹ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ہیں اور یہ ممکن ہے کہ شہباز شریف پر حملے نہ کر سکنے کے باعث انہوں نے دوسرے بڑے ٹارگٹ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کو نشانہ بنایا ۔شہباز شریف کے بعد صوبائی وزءر قانون رانا ثنا اللہ بھی ممکنہ ٹارگٹ ہو سکتے ہیں ۔
فیکٹ کو معلوم ہوا ہے کہ نچلی سطح کی انٹیلی جنس رپورٹوں میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی خود کش حملے میں ہلاکت کو لشکر جھنگوی کے مقتول سربراہ ملک اسحاق کی ہلاکت کا بدلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اگرچہ لشکر جھنگوی کے ذمہ داری قبول کئے جانے کے بعد اس میں کو ئی شبہ نہیں رہ جاتا تاہم انٹیلی جنس ایجنسیاں اس قبولیت کو ٹریپ کئے جانے اور کیس کا رخ ایک ہی جانب رکھنے جانے کے حوالے سے بھی دیکھ رہی ہیں ۔
ذرا ئع کے مطابق اس خود کش حملے میںٹارگٹ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ ہی تھے ، اور اس طرح کے خود کش حملے کون سی جماعت کر تی ہے؟ اس حوالے سے بھی تفصیلات اکٹھی کر لی گئی ہیں۔کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کچھ عرصہ قبل بھارتی خفیہ ایجنسی را کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔یہ ممکن ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے یہ کام پاکستان کی کسی کالعدم جماعت کی مدد سے کیا ہو ! اس بارے میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ایک ٹیم الگ سے تحقیقات کر ہی ہے ۔
لاہور/رپورٹ : مقبول ارشد