ایف آئی اے نے فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کو آسٹریلیا جانے سے روک دیا، کیوں روکا گیا؟جنرل کیانی کا استفسار، وزارت داخلہ کی ہدایات ہیں، ایف آئی اے حکام کا جواب، مقتدر حلقوں میں کھلبلی
انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کو اسلام آباد اےئر پورٹ پر ایف آئی اے نے آسٹریلیا جانے سے روک دیا ۔ جنرل(ر) کیانی سڈنی جا رہے تھے تاہم انہیں بے نظیر انٹرنیشنل اےئر پورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آئی اے حکام نے انتہائی مہذبانہ انداز میں معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ آپ ملک سے باہر نہیں جا سکتے ۔ جنرل(ر) اشفاق پرویزکیانی کے استفسار پر ایف آئی اے کے کاؤنٹر پر موجود حکا م نے انہیں بتایا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر انہیں روکا جا رہا ہے ۔جنرل(ر) کیانی یہ سن کر سکتے میں آ گئے لیکن انہوں نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کیانی کچھ کاروباری معاملات نمٹانے کی غرض سے سڈنی جا رہے تھے لیکن انہیں روک لیا گیا۔ ابھی تک کسی نے اس اطلاع کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم غیر مصدقہ ذرائع کا اصرار ہے کہ ایسا ہوا ہے۔
‘‘ فیکٹ‘‘ کوکچھ ذرائع نے بتایا کہ سابق آرمی چیف ایک بڑے پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ کاروبارکر رہے ہیں اور اس پراپرپرٹی ٹائیکون کی ایک بڑے رہائشی منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جن کا اندازہ 60ارب روپے سے زائد کا ہے ۔اس معاملے پر مزید پیش رفت ہو رہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
فیکٹ رپورٹ
salam editor sb. ma na ya story read ke but kia aisa ho sakta hay?
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ فوک پاکستان میں با اختیار نہیں ہے۔
احمر کنیڈا