Published On: Wed, May 2nd, 2012

صدر زرداری کے سوئس اکاؤنٹس خالی،اسلام آباد کے با خبر حلقے پریشان

Share This
Tags
اسلام آباد (نمائندہ فیکٹ ) اسلام آباد میں بعض باخبر حلقے اس بات سے پریشان ہیں کہ آخر کیسے زرداری کے سوئس اکاؤ نٹس فوری طور پر خالی ہوگئے ہیں؟ یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب امریکی اخبار ’’ نیو یارک ٹائمز ‘‘ نے یہ سٹوری شائع کی کہ اب صدر زرداری کے سوئس اکاؤنٹس میں کچھ نہیں ہے ۔ذژرائع کے مطابق اگر واقعی ایسا ہے تو سوئس اکاؤنٹ کی دولت پاکستان میں لانے کی بعض حلقوں کی کوششیں بے کار ثابت ہوں گی۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے 2009 ء میں جب این آر او کوغیر قانونی قرار دیا تھا تو اس کے فوری بعدان سوئس اکاؤنتس سے سے پیسے غائب کردیے گئے تھے یعنی نکلوا لئے گئے تھے ۔ امریکی اخبار’’نیویار ک ٹائمز‘‘ کا کہنا ہے کہ کئی سالوں تک آصف علی زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کے القابات کی وجہ سے انتہائی ناقص شہرت کا سامنا ہے۔90ء کی دہائی میں استغاثہ نے برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں ان کے شاہانہ طرز زندگی کے ثبوت پیش کیے جن میں کیریبین میں خفیہ بینک اکاؤنٹس، بیورلی ہلز سے خریدے گئے ہیروں کے ہار اور کئی ملین ڈالرکے برطانیہ میں شاہی محل شامل تھے۔امریکی اخبارکے مطابق 2003ء میں سوئس پراسیکیوٹرز نے12 ملین ڈالر کک بیکس کے علاوہ سوئس بینکوں میں فرانسیسی آبدوز کے معاہدوں کے منجمد48 ملین ڈالر کے بارے میں بتایا۔ پاکستان میں آصف علی زرداری جوپہلے ہی جیل میں تھے، انہیں 11 سال 1990 ء سے 2005ء تک جیل میں گزارنے کے باوجودکبھی مجرم نہیں ٹھہرایا گیا تھا۔ جنرل پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو کے ساتھ ایک سیاسی معاہدے کے نتیجے میں متنازع قومی مصالحتی آرڈیننس کے تحت 2007ء میں تمام الزامات ختم کردیے۔ ۔ نیو یارک ٹائمز کی طرف سے آئیزلز آف مین پر مالیاتی حکام سے حاصل کردہ کاغذات کے مطابق برطانوی شاہی محل کی فروخت کی کل آمدنی 3.28 ملین پونڈ (تقریباً 5.3 ملین ڈالرز) جون 2011ء میں دو غیر ملکی کمپنیوں کو منتقل کر دیے گئے ۔

Leave a comment