میمو اسکینڈل:صدر زرداری کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
سیاسی حلقوں میں اس طرح کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ صدر آصف علی زرداری نے میمو اسکینڈل کی سماعت کے دوران خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے غور شروع کردیا ہے ۔ تاہم فیکٹ نے اس حوالے سے ایوان صدر میں موجود صدر زرداری کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں چند ایک سے رابطہ کر کے اس معاملے کی حقیقت جانی تو انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ آصف علی زرداری ایسا سوچ رہے ہیں ۔زرداری کے ان قریبی ساتھیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ صدر زرداری عدالت میں پیش نہیں گے کیونکہ بحیثیت صدر انہیں استشنیٰ حا صل ہے کہ وہ ملک کی کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہوں ۔تاہم اگر وہ رضا کارانہ طور پر ایسا کرتے ہیں تو اور بات ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس قسم کی اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں کہ پارٹی رہنماوں کی اکثریت نے صدر زرداری کو خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا مشورہ دیاہے ۔ حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ۔یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماوں کی اکثریت نے صدر مملکت کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے میمو اسکینڈل کے حوالے سے طلب کیے جانے والے جواب پر خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا مشورہ دیا ہے اور پارٹی رہنماوں نے صدر مملکت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خود سپریم کورٹ میں پیش ہوکر میموا سکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والے کمیشن پر تحفظات کا اظہار کریں اور عدالت عظمیٰ کو بتائیں کہ میموا سکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والا کمیشن ایک فریق کو سننے پر بنایا گیا ہے جبکہ دوسرے فریق کو نہیں سنا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس مقصدکے لئے حکومت کی پوری ٹیم موجود ہے اور وہ وقت آنے پر حکومت اور صدر کا دفاع خود کرے گی۔
اسلام آباد /ایم ارشد
ALLAH es zardari jasy allah k azab sa ab pakistan ko nijjath da ameeeen