Published On: Tue, Dec 20th, 2011

اب کیا ہو گا؟ جنرل کیانی کے اہم فوجی کمانڈروں سے صلاح مشورے

Share This
Tags

کیانی نے ایڈمرل آصف سندھیلہ، راؤ قمر سلیمان،جنرل احمد شجاع پاشا اور چند اعلیٰ افسران کورہائش گاہ پر بلایا، پروٹوکول کی بائے خود گاڑیاں چلا کر آنیکی ہدایت کی ، کیانی نے کمانڈروں کو اعتماد میں لے لیا ،اہم ترین فیصلے جلد سامنے آ جائیں گے

اسلام آباد/وسیم شیخ
چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے طے شدہ کورکمانڈرز کا اجلاس منسوخ کرکے مسلح افواج کے سربراہان بشمول آئی ایس آئی کے سربراہ اور کچھ قریبی ساتھیوں کو اپنی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کیلئے عشائیے پر مدعو کرلیا،انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک عشائیہ تھا اور بہت کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا ،ذرائع کے مطابق بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ، فضائیہ کے سربراہ راؤ قمر سلیمان،انٹرسروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے سربراہ احمد شجاع پاشا اور چند گنے چنے اعلیٰ افسران ہی اس عشائیے میں مدعو کئے گئے،ذرائع کے مطابق مہمانوں کو کہا گیا تھا کہ وہ غیر ضروری پروٹوکول سے اجتناب کرتے ہوئے نجی گاڑیوں میں آرمی ہاؤس راولپنڈی آئیں،ذرائع مطابق مہمانوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ اگر ممکن ہو تو وہ خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے عشائیے میں تشریف لائیں،ذرائع کے کا خیال تھا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سروسز چیفس کو میمو گیٹ اور اس حوالے سے وقوع پذیر ہونے والی صورتحال کے بارے میں اعتماد میں لینا چاہتے تھے جبکہ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بھی شرکاء سے تفصیلات کا تبادلہ کیا،آرمی چیف کے خصوصی عشائیے پر ہونے والی یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی جب اس سے قبل آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کی صدر آصف زرداری سے فون پر بات چیت کے حوالے سے غیر معمولی وضاحت جاری کی ہے کہ صرف ایک منٹ کی گفتگو ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق فوج نے اس وجہ سے بھی یہ ضرورت محسوس کی ہے کیونکہ اس بات چیت سے کئی قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا،مثلاً ذرائع کے مطابق ذرائع ابلاغ کے کچھ حلقوں نے یہ غلط رپورٹیں جاری کیں کہ آرمی چیف نے صدر آصف زرداری کو استحکام اور تحفظ کی ضمانت دی ہے،اس سے قبل ایک متعلقہ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پیر19 دسمبر کو طے شدہ کورکمانڈرز کی میٹنگ منسوخ کردی گئی،عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس منسوخی کی وجوہات متعلقہ حکام ہی بہتر بتا سکتے ہیں جبکہ کور کمانڈرز کا اجلاس جلد ہی نئے شیڈول کے مطابق بلایا جائے گا،تاہم انہوں نے آرمی ہاؤس میں کسی عشائیے پر ہونے والی ملاقات سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا تھا تاہم ان کے منہ سے یہ بات نکل گئی تھی کہ جس اجلاس کی آپ بات کر رہے ہیں اس کا کورکمانڈرز اجلاس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. iqra says:

    لگتا ہے کہ اب کچھ نہیں ہو گا ۔ کیونکہ ہماری فوج بھی دھنیا پی کر سو چکی ہے اور وہ اس بات پر خوشی محسوس کرتی ہے کہ ملک کا اقتدار چوروں اور لٹیروں کے ہاتھ میں رہے۔ جیو جنرل کیانی ، جیو زرداری ،جیو نواز شریف
    اقراء ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی

  2. asad GUJRANWALA says:

    Please Genral sahab khda kay liay is Qoum per taras khain aur TAKEOVER kar lain app logg he hamri last umeed hain please agar KHUDA nay app ko Islami Foujj ka Sappah salar bnay hia to Islam kay lay our is Mslman kay lay is gand ko saaf kar dain

Leave a comment