Published On: Sat, Nov 12th, 2011

پی آئی اے تباہی کے دہانے پر،زرداری اپنی ائیرلائن چلانےکو بےتاب

Share This
Tags

انڈس ائیر لائن زرداری کی ہمشیرہ اور ایم این اے فریال تالپور چلائیں گی ، اعجاز ہارون انڈس ائیرلائن کے آپریشنل سربراہ کے فرائض سر انجام دیں گے، پی آئی اے کو جان بوجھ کر خسارے میں ڈالنے کی اصل وجہ نئی ائر لائن کی آمد ہے، فرنٹ مینوں کو ٹاسک دیدیا گیا

 

لاہور/ایم ارشد
انتہائی با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کے بعد زرداری خاندان نے اےئر لائن انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور ایم این اے فریال تالپور کی جانب سے ایک نئی ائر لائن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس نئے بزنس کے منصو بہ ساز آصف علی زرداری ہے ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں اپنے فرنٹ مینوں کوٹا سک بھی دے دیا ہے۔اب اگر گذشتہ تین سال سے پی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور کھربوں میں ہونے والے نقسان کی بابت کچھ جاننے کی کوشش کی جائے تو یہ معلوم ہونے میں دیر نہیں لگے گی کہ پی آئی اے کو جان بوجھ کر خسارے میں ڈالنے کی اصل وجہ اس نئی ائر لائن کی آمد ہے۔ زرداری خاندان کی ملکیت نئی اےئر لائن پی آئی اے کے خلا کو پورا کرے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے بڑھتے ہوئے خسارے ، جہازوں کی خرابی ، ہنگامہ لینڈنگ اور فلائیٹس میں تاخیر ایک سوچے سمجھے سازشی منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد پی آئی اے کو بند کروا کر اس کا کسٹمرز بزنس نئی اےئر لائن کو منتقل کرنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس اےئر لائن کا نام انڈس اےئر لائن رکھا گیا ہے اور یہ ان تمام ممالک میں آپریشنل جہاز چلائے گی جہاں پی آئی اے کام کر رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ ابھی تک اس اےئر لائن کے سربراہ کا نام فائنل نہیں ہوا تاہم امکان ہے کہ زرداری کے قریبی دوست اور پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون انڈس ائرلائن کے آپریشنل سربراہ کے فرائض سر انجام دیں گے۔’’ فیکٹ ‘‘ فریال تالپور سے رابطے کی متعدد بار کوشش کی لیکن ان ست رابطہ نہیں ہو سکا۔ تاہم زرداری خاندان یا فریال تالپور اس بارے میں کچھ کہنا چاہیں تو ان کا موقف بھی شائع کیا جائے گا۔
Displaying 7 Comments
Have Your Say
  1. mughaid says:

    یہ اچھی سٹوری ہے۔ فیکٹ واقعی چھا گیا ہے ۔زرداری صاحب قوم پر رحم کریں ۔
    مجاہد، لاہور

  2. ak din zardari ny inshalah mulk ko he bych dyna hy.kuky ak zarari sub pe bhari

  3. Beshumar Lanat ha ese Sader per jo zate mafad keliye pora pakistan ka soda karta ha

  4. nasreen says:

    allah in jasy hukamrano ko ghark kary.jes na pora pakistan bach diya ha.

  5. زر-داری زر کمانے کے لئے ملکی املاک کو نقصان پنچانے مین اپنا سا کمال رکھتے ہیں۔

  6. lanat haie zardari per kab tak Pakistan ko lotay gaa, begharat insaan, what the hell is that kaa national air lines ko khtm kar kaa khd kaa business start kar raha hain.

  7. asif says:

    Yaar Aap Logoon ko ek bychara Zardari hi mila hay .humary mulk mayn or bhi bary bary lutayry hayn jo pakistan ko loot loot kar khaa rahy hayn . Hayn Politeshion maggar apny bussniss ki aar mayn un k baary mayn aap ki kiya ray hay .

Leave a comment