Published On: Tue, Nov 1st, 2011

پی آئی اے کی خاتون افسر نے وزیراعظم بن کر لندن ٹرانسفر کرالیا

Share This
Tags

 

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ایک خاتون افسر نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے جعلی دستخط کرکے خود کو لندن ٹرانسفر کرالیا لیکن شومئی قسمت کہ لندن پہنچنے سے پہلے ہی فراڈ پکڑا گیا اور وہ الٹا نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی ایک سینئر نرسنگ افسر نے لندن میں اپنی پوسٹنگ کرانے کے لیے وزیراعظم گیلانی کے دستخطوں سے ایک سرکاری خط اپنی انتطامیہ کو پیش کیا اور اس خط کے ساتھ ہی اس نے اپنی درخواست چیئرمین پی آئی اے کو پیش کی کہ ان کا ٹرانسفر لندن کر دیا جائے۔تاہم انتطامیہ کو شک گزرا اور اس پر ایک انکوائری کا حکم دیا گیا جس پر وہ ملزم ثابت ہوئیں اور نوکری سے برخاست کر دی گئیں۔
(رپورٹ، رؤف کلاسرا)

Leave a comment