Published On: Fri, Nov 18th, 2011

حسین حقانی گرفتاری کے خوف سے پاکستان نہیں آئے

Share This
Tags

حسین حقانی نے فوجی قیادت کے دباؤ پر زرداری کی طرف سے انکی پاکستان طلبی کو اپنے لیے ’’ٹریپ‘‘ سمجھا، ایوان صدر میں موجود ان کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی لمحہ بہ لمحہ حسین حقانی کو رپورٹ دیتی رہیں، حسین حقانی کی واشنگٹن اور اسلام آباد میں موجود لابی نے فوج کے سامنے حسین حقانی کی صفائیاں دینا شروع کر دیں

واشنگٹن/بیورو رپورٹ
امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی جو پاکستانی نڑاد امریکی شہری منصور اعجاز کے ذریعے امریکی حکومت کو فوج کے خلاف پیغامات بھجوانے پر انتہائی متنازع ہو کر مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے تھے اور انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا تھا عیناس وقت اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہو گئے جب انہیں پاکستان سے اس امر کی اشارے ملنے شروع ہوئے کہ پاکستان جانے کی صورت میں فوجی قیادت ان کو پھر دوبارہ امریکا واپس نہیں جانے دے گی اور ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔یہ صو رتحال دیکھ کر حسین حقانی نے پاکستان جانے کا فیصلہ ترک کر دیا اور واشنگٹن اور اسلام آباد میں موجود لابی نے فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے سامنے حسین حقانی کی صفائیاں دینا شروع کر دیں ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے مختلف صحافیوں سے رابطے شروع کئے اور اس میمو سے صا ف مکر گئے جو ان کے کہنے پر منصور اعجاز نے مائیک مولن کو لکھا تھا ۔ ذرائع کے مطابق حسین حقانی فوجی قیادت کے دباؤ پر صدر زرداری کی طرف سے ان کی پاکستان طلبی کو اپنے لیے ’’ٹریپ‘‘ سمجھتے ہیں اور انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ فوجی قیادت ان کو پاکستان جانے پر کسی صورت امریکا واپس نہیں جانے دے گی اور ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر کے اندر سے بھی حسین حقانی کو فی الحال ’’انتظار کرو‘‘ کی ہدایت کی گئیں اور ایوان صدر میں موجود ان کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی لمحہ بہ لمحہ حسین حقانی کو رپورٹ دیتی رہیں۔امکان ہے کہ صو رتحال کلےئر ہونے کے بعد آئندہ ایک دور روز میں وہ پاکستان آ جائیں گے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیری لوگر بل میں فوج کے خلاف متنازع شقیں شامل کرانے کے معاملہ میں بھی حسین حقانی کا نام سامنے آیا تھا کہ یہ تمام شقیں انہوں نے امریکی سینیٹرز کو تیار کرکے دی تھیں جبکہ اس کے بعد بھی امریکی میڈیا میں کئی بار پاک فوج اور فوجی قیادت کے خلاف چلنے والی مذموم پراپیگنڈہ مہم کے پیچھے بھی حسین حقانی کا ہاتھ بتایا جاتا رہا ہے۔
Displaying 6 Comments
Have Your Say
  1. mushtaq says:

    حُسین حقانی کرپٹ اور جھوٹا انسان ہے

  2. akmal says:

    fact waqie fact hay. aap na kamal ke story de hay.
    akmal

  3. Shabana Rahil says:

    ISI ko is ghdar ko rastaa saa hi hta daina chayaa tha.
    jitna 3 sal maen is skhs naa pakistan army ko badnam kia haa ab pak army ka bhi imthan haa k wo dabaoo maen ati haa ya apna waqar bahal rakhti haa.

  4. imran says:

    ISI nay boht bari game ki hain jis main zardari aur hussan huqani pansh gia well don ISI zinda band

  5. nasreen says:

    makafath e amal……jes na pakistan k sath bora keya…wo hamasha russwa huha

  6. Faisal says:

    اس جیسے خبیث لوگون کی وجہ ہی سے پاکستان کا نام بدنام ہوتاہے

Leave a comment