Published On: Thu, Oct 27th, 2011

قرجوں کے بوجھ تلی حکومت نے مزید چار وزارتیں قائم کر دیں

Share This
Tags
پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی کابینہ کے حجم میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 4 وزاتوں کے قیام کی منظوری دے دی۔ نئی قائم کی جانے والی وزارتوں میں نیشنل ریگولیشز اینڈ سروسز، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ، قومی ورثہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ شامل ہیں۔ثمینہ خالد گھرکی کو قومی ورثہ کا قلمدان ، میر ہزار بجارانی کو بین الصوبائی رابطہ کا وزیر اور میر اسرار اللہ زہری کو نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی وازرت سونپ دی گئی ہے۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئی وزارتوں کا مقصد 18ویں ترمیم پر عملدرآمد اورانتظامی امور و شفافیت کو برقرار رکھنا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نئی وزارتوں کی منظوری دے دی ہے۔ باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے 18ویں ترمیم کے تحت مختلف وزارتیں صوبوں کو منتقل ہو گئیں تھیں تاہم اسلام آباد میں ثقافت ، زرعی تحقیق اور دیگر اداروں کے انتظام و انصرام کیلئے 4 نئی وزارتوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس نے کہا ہے کہ نئی وزارتوں کا قیام 18ویں ترمیم پر عمل درآمد ہے۔ان وزارتوں کے قیام سے حکومت مؤثرانداز سے عوام کی خدمت کرسکے گی جبکہ وزیراعظم نئی وزارتوں کا قیام1973ء کے قاعدہ تین(2) کے تحت عمل میں لائے ہیں،وزیراعظم نی1973ء کے رولز آف بزنس کے قاعدہ تین(2)کے تحت یہ وزارتیں قائم کی ہیں جس کے تحت وزیراعظم جب چاہیں عوام کو بہتر سروسز فراہم کرنے کیلئے کوئی بھی نئی وزارت قائم کرسکتے ہیں۔

Leave a comment