Published On: Sat, Oct 8th, 2011

مشرف نے بائیس لاکھ روپے ماہانہ پرلابسٹ کی خدمات حاصل کرلیں

Share This
Tags
سابق صدر پرویزمشرف نے 25/ ہزار ڈالرز (22/ لاکھ روپے) ماہانہ پر ایک امریکی لابسٹ فرم ایڈوانٹیج ایسوسی ایٹس انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کی ہیں۔ فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ (فارا) کی سرکاری دستاویز کے مطابق امریکی لابسٹ فرم جنرل (ر) پرویزمشرف کے لئے امریکی حکام، سینیٹرز اور ارکان کانگریس سے رابطے کرے گی۔ اس سلسلے میں امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ دستاویز نمبر 6062 درج کی گئی ہے۔ جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان اور دنیا میں ا یک سیاسی اور عوامی شخصیت تصور کئے جاتے ہیں اس حو الے سے معاہدہ یکم ستمبر 2011ء کو طے پایا جو مارچ 2012ء تک کے لئے ہے جس میں خدمات کی فراہمی پر مذکورہ لابسٹ فرم کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 75/ہزار ڈالرز ادا کئے جائیں گے۔ ریکارڈ کے مطابق پرویزمشرف کی جانب سے معاہدہ پر ڈاکٹر رضا بخاری نے دستخط کئے جو پاکستان امریکن لیڈر شپ کونسل کے نیشنل ڈائریکٹر بھی ہیں۔ پرویز مشرف نے گزشتہ بدھ کو کہا تھا کہ وہ اپنے دو روزہ دورے میں مختلف امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ لابنگ فرم ایڈوانٹیج ایسوسی ایٹس انٹرنیشنل ٹیکساس سے سابق رکن کانگریس بل سرپالٹیس کی ہے جو اپنے کلائنٹس کو خفیہ رکھنے کے ساتھ غیر ملکی حکومتوں اور شخصیات کی بھی نمائندگی کرتی ہے۔ معاہدے کے تحت یہ فرم پرویزمشرف کے مفادات کی نمائندگی کے لئے حکمت عملی بنائے گی سن 2004ء میں جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے دور صدارت میں ٹیکساس کے لابسٹ اسٹیفن پین کی خدمات حاصل کی تھیں جنہوں نے ایک گروپ ٹیم ایگل (جسے ٹیم برکات بھی کہا گیا) کے ذ ریعہ پاک امریکا تعلقات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اسٹیفن پین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اربوں ڈالرز کے امدادی پیکیج اور کئی برسوں سے عائد اقتصادی اور فوجی پابندیاں اٹھانے میں کردارادا کیا تھا۔ ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ انہی کی کوششوں سے پاکستان کو امریکا کے نان نیٹو اتحادی کا درجہ ملا اور ایف 16 لڑاکا طیاروں، سی 130 طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹروں کے حصول میں پاکستان کی مدد کی تاہم پرویزمشرف نے اب اپنی ذاتی پروموشن کے لئے اسٹیفن پین کی خدمات حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ/واجد علی سید
Displaying 3 Comments
Have Your Say
  1. ali says:

    interesting story…

  2. ali says:

    musharraf is looking like a don..

  3. Raja niaz says:

    Musharaf kaa pas itna paisa aya kahan saa? Mplak ka baira gharak kurnaa ki bnayadaan dal kaa bahir baath kaa aish kur raha haa.

Leave a comment