عمران خان کا سول نافرمانی کی تحریک اور لٹیروں کو الٹا لٹکانے کا اعلان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سیاستدانوں کے اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے پر وہ سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے جبکہ تحریک انصاف سیل خود اثاثوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔اْن کاکہناتھاکہ آصف زرداری اور بھٹو میں زمین آسمان کا فرق ہے جبکہ مہنگائی اور آصف زرداری کی حکمرانی سے تنگ سولہ ہزار افراد خود کشیاں کرچکے ہیں۔ اْنہوں نے کہاکہ لاہوریوں کو جگانے میں وقت لگتاہے۔وہ حکومتی پالیسیوں کیخلاف مینارِ پاکستان کی گراؤنڈ میں تحریکِ انصاف کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس سے شرکاء کی تعداد کے پیشِ نظر یہ تحریکِ انصاف کی سیاست کا نیا اور انقلابی سفر بن کر سامنے آیاہے اور مینارِ پاکستان میں جلسوں کی تاریخ میں اس جماعت نے نیا باب رقم کیا ہے جسے اپوزیشن جماعت کی حیثیت سے شرکاء کی تعداد کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کے بعد پہلے بڑے جلسے کی حیثیت حاصل ہو گئی۔ اْس کے شرکاء نے بینرز اور نعروں جبکہ بعض مقررین نے قومی دولت بیرون ملک منتقل کرنے والے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو ہر شہر کے ہر چوک میں اْلٹا لٹکا کر اْن سے پائی پائی وصول کرنے کا مطالبہ اور اعلان کیا ہے جبکہ مبصرین نے اس جلسے کو سیاست کا ’’بگ سکسر‘‘ قرار دیا ہے۔ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی تریخی تقریر کا آغاز قرآنی آیات سے کیا اور کہا کہ ان کی نیت صاف ہے اور اللہ مدد گار ہے۔ اْنہوں نے کہاکہ لاہور یوں کو جگانے میں دیر لگتی ہے لیکن جب وہ جاگ جاتے ہیں تو اْس وقت اپنا کام دکھا تے ہیں۔ اْنہوں نے کہاکہ عوام کو نواز زرداری گٹھ جوڑ کو توڑنا ہوگا۔ آصف زرداری اور بھٹو میں زمین آسمان کا فرق ہے جبکہ بھٹو کا نام استعمال کیا جارہاہے۔عمران خان نے کہاکہ حکومت نے روٹی، کپڑا و رمکان کی بات کی لیکن سولہ ہزار خود کشیاں ہوئی ہیں۔ اْن کاکہناتھاکہ زردای امریکیوں کو خط لکھتاہے کہ مجھے فوج سے بچاؤ کیونکہ ان کی موجود گی میں آپ کی خدمت نہیں کرسکتا۔عمران خان نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ بتائیں کہ پٹواریوں کا جلسہ کروانے کی کیا ضرورت تھی اور گیدڑی کے بجائے تھوڑی سی شیری دکھانی تھی۔اْن کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت نے مچھروں کا مقابلہ تو کیانہیں اور زرداری کا کیسے مقابلہ کریں گے ؟اْن کاکہناتھاکہ پاکستان بے حد امیراور معدنیات سے مالا مال ملک ہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان پڑھ نہیں سکتے اوراسی ملک میں 180ارب ٹن کوئلہ پڑا ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان دنیا کو بجلی بیچ سکتاہے۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں پانی سے بجلی بن سکتی ہے لیکن وہ اس لیے نہیں بنائی جارہی کیونکہ اْس میں سے کمیشن نہیں نکلتی اور پاکستان تحریک انصاف واپڈا کے جنریشن پلانٹ کو ستر فیصد پر چلائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گی لیکن کرپٹ لیڈر شپ نہیں کرسکتی۔اْنہوں نے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی ہے جبکہ امریکہ سے بھیگ مانگے پر مجبور ہیں۔عمران خان نے دعویٰ کیاکہ تیس ہزار ارب روپے صرف کرپشن اور ٹیکس چوری کی وجہ سے حکمران مافیا کی جیبوں میں جارہاہے اور اثاثے ڈکلیئر ہونے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا جبکہ ایک وزیر کہتاہے کہ مجھے پتہ ہی نہیں کہ میرے اکاؤنٹ میں چار کروڑ روپے کہاں سے آگئے ہیں ؟ دوسری طرف حکمرانوں اور پاکستانیوں کا سولہ ارب ڈالر سوئس بینکوں میں پڑے ہیں وہ واپس کیوں نہیں لایاجاتا۔عمران خان کاکہناتھاکہ سب سے پہلے ایک وزیر اپنا پٹواری لگواتاہے کیونکہ پٹواریوں کی وجہ سے ہی سارے قبضے ہوتے ہیں اور اگر تحریک انصاف اقتدار میں آتے ہی پٹواری نظام ختم کردے گی جبکہ پولیس کو غیر سیاسی کرے گی جس سے امن وامان کا مسئلہ ختم ہوجائے گااور کسی بھی جماعت کا کوئی قاتل آزاد نہیں پھر سکے گا۔اْنہوں نے کہاکہ ابھی چینل بند کیے گئے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ ایمپائر کے بغیر کھیلنے کی عادی ہے۔عمران خان نے کہاکہ وہ بلوچ بھائیوں کو اپنے ساتھ ملانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ ملاقاتیں بھی کریں گے کیونکہ اْن کی جماعت انصاف کی دعوے دار ہے اور�آج تک بلوچوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات کرتے ہوئے اْنہوں نے کہاکہ سب سے پہلے وہ تمام لوگوں پر لعنت بھیجتے ہیں کیونکہ ڈالروں کی خاطر خون بیچاہے جس کا حساب لیاجائے گا۔اْنہوں نے کہاکہ ڈالر کی پوجا کرنے والوں نے 35ہزار لوگوں کی جانیں گنوائیں اورجو بچ گئے ہیں ،اْن میں سے کسی کے بازو نہیں اور کسی کی ٹانگ نہیں۔عمران خان نے کہاکہ فاٹا کے قبائلی عمائدین کے مطابق فوجی آپریشن اور امریکی ڈرون حملوں کی وجہ سے شدت پسندی میں اضافہ ہورہاہے کیونکہ لوگوں کے اندر بدلے کی فضا ء پائی جاتی ہے۔اْن کاکہناتھاکہ قبائلی عمائدین نے عہد کیاکہ اگر پاکستانی فوج اور امریکی مداخلت فاٹا سے ختم کردی جائے تو قبائل امن کے ضامن ہیں۔اْنہوں نے اعلان کیاکہ اقتدار میں آکر وہ سب سے دوستی کریں گے لیکن غلامی نہیں۔عمران نے کہاکہ ہم امریکیوں کے افغانستان سے انخلاء میں مدد کرے گی لیکن کبھی بھی ملٹری آپریشن کی حمایت نہیں کرے گی اور نہ ہی بھیگ مانگنے کی بات کریں گے کیونکہ قائد اعظم نے بھیگ نہیں مانگی تھی تو عمران خان بھی مرسکتاہے لیکن بھیک نہیں مانگے گا۔بھکاریوں کی دنیا میں کوئی عزت نہیں کرتاجبکہ چاچی کلنٹن کے سامنے جھک جھک کر کھڑا ہونا پڑتاہے۔پاکستان تحریک انصاف دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت قائم کرے گی اور آزاد نیب اور عدالتی نظام لائے گی جس کے بعد سرمایہ کاری آئے گی۔اْنہوں نے کہاکہ انسانیت کے ناطے مزدوروں اور گھروں میں کام کاج رکھنے والے افراد کو حقوق دلائیں گے۔خواتین کی تعلیم کو ضروری قرار دیں گے کیونکہ جب تعلیم ملے گی تو وہ خود ہی حقوق کے لیے کھڑی ہوجائیں گی۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں خواتین کو اْن کا شرعی حصہ نہیں ملتا۔تحریک انصاف اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی اور کوئی زیادتی نہیں ہونے دے دی۔بھارت نے کشمیرمیں جو سات لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے اور اْسے کہناچاہتاہوں کہ کسی بھی ملک میں فوج مسائل کا حق نہیں اور فوج کو واپس بلاؤ جبکہ وہی فوج وہاں پر ظلم ڈھا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔اْنہوں نے کہاکہ وہ آج رات چین جائیں گے جہاں وہ چینی قیادت سے پاکستان کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کی بات کریں گے۔عمران خان نے مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں اعلان کیاکہ تمام سیاستدان اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں کیونکہ تحریک انصاف ایک سیل بنارہی ہے جو خود اِن اثاثوں کی جانچ پڑتال کرے گی کیونکہ جب تک اثاثے ڈکلیئر نہیں ہوں گے تو کرپشن ختم نہیں ہوسکتی۔اْنہوں نے اعلان کیاکہ اگر اثاثے ڈکلیئر نہ کیے گئے تو سول نافرمانی کی طر ف جائیں گے اور سارے شہر بند کردیں گے اور اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے۔اْن کاکہناتھاکہ لوگوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں تبدیلی آنے کو نہیں بلکہ آچکی ہے۔اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ قائدِ اعظم کے بانی، پنجاب کے سابق گورنر اور تحریکِ انصاف کے موجودہ رہنما میاں محمد اظہر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور خاص طور ہر لاہور کے شہریوں نے آج ثابت کردیا ہے کہ وہ تحریکِ انساف کے ساتھ ہیں اور سیاسی ، سماجی ،اور معاشی انصاف کیلئے نکل کھڑے ہوئے ہیں اور یہ عوام آنے والے دنوں میں تحریکِ انصاف کے دشمنوں اور مخالفین کا پانسہ پلٹ دیں گے اور عمران خان تمام مسائل سے نجات دلائیں گے۔ پا کستا ن تحریک انصا ف کے جنر ل سیکر ٹر ی عا ر ف علوی پا کستا ن تحر یک انصا ف کے جلسے میں کہا ہے کہ اسلا م فلا حی ریا ست ہے جس کی بنیا د نبی پا ک? نے ڈا لی تھی۔ نبی پا ک ﷺ کا فر ما ن ہے کہ قر ضے وا پس کردو ں، لیکن مو جو دہ حکو مت میں قر ضے وا پس نہیں بلکہ اور ما نگے جا رہے ہیں۔ عا ر ف علوی کا کہنا تھا کہ پا کستا ن میں ایک ہی بند ہ ہے جو عوا م کے سا تھ کھڑا ہے اور وہ ہے عمرا ن خا ن۔ انکا کہنا تھا کہ عمرا ن خا ن نے نمل کا لج بنوا یا جس میں طلبا ء فر ی ڈ گر یا ں حا صل کر رہے ہیں نا کہ دو سرے کا لجو ں کی طر ح جہا ں ایک ایک ڈ گر ی 2کر و ڑ کے عو ض بکتی ہے۔عمرا ن خا ن وہ وا حد شخص ہے جس میں سیلا ب زدگا ن کی امداد کیلئے ایک دن میں 2 ار ب رو پے اکھٹے اور متا ثرین سیلا ب زدگا ن کی بھر پو ر امدا د کی اور جس میں عوا م نے عمرا ن خا ن کا بھر پو ر سا تھ دیا۔ پاکستا ن تحر یک انصا ف کے جنر ل سیکر ٹر ی نے کہا کہ ہم مہنگا ئی ، بے رو ز گا ری، چو رو ں ، ڈا کوؤں اور نوا ز و زردا ری سے آ زا دی چا یتے ہیں۔خطا ب کہ آ خر میں انکا کہنا تھا کہ عوا م نے جلسے میں شا مل ہو کر اپنا فیصلہ دی دیا ہے۔