Published On: Thu, Oct 4th, 2012

صوبائی و وفاقی افسروں کی کاروں کو ذاتی استعمال میں لانے کے رجحان میں اضافہ

Share This
Tags
صوبائی دارالحکومت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ افسروں کی کاروں اور جیپوں کو ذاتی استعمال میں لانے کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ متعلقہ سرکاری شعبے ان گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کے سدباب میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ سرکاری افسروں کی گاڑیاں بالخصوص رات کے اوقات میں شادی گھروں‘ ہوٹلوں‘ ریسٹورانوں اور تمام بڑی بڑی مارکیٹوں میں کھڑی نظر آتی ہے۔ سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہر ماہ لاکھوں روپے کا ’’ٹیکہ‘‘ لگ رہا ہے۔ سرکاری افسروں کے بچوں کو ان کے سکولوں‘ کالجوں لانے لے جانے میں بھی سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال سے باشعور اور محبت وطن افراد یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ’’کرپشن‘‘ کے فروغ میں حکومتیں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
لاہور ,وقائع نگار
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. ayesha says:

    leader ayeshi krey or greab ka bcha pasy na hony ki waja say ni prh skta

  2. naz says:

    es ko tu abb koe bora samjhta bhi nahi sarkarni garion ko jis bay dardi se use kia jata hay sab jantay hain. pakistan bana hee haram khoro k liay haiy..

Leave a comment