Published On: Sat, Apr 28th, 2012

برطانیہ کا پرویز مشرف کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار

Share This
Tags
لندن/سٹاف رپورٹ
برطانیہ نے پاکستان کے سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف کو اسلام آباد حکومت کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ پرویز مشرف جیسے لوگ جو دیگر ملک کے شہری ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں جب تک برطانوی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرتے برطانیہ میں رہ سکتے ہیں اور پرویز مشرف کو اسلام آباد حکومت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ فیڈرل تحقیقاتی ایجنسی نے انٹرپول کو سرکاری طورپر خط لکھا تھا کہ پرویزمشرف سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں اس لیے انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

Leave a comment