Published On: Mon, Jan 16th, 2012

حکومت نے ملکی معیشت کو 40.57 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا

Share This
Tags
کراچی/سٹاف رپورٹ
زرداری ‘ گیلانی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلی3 سالوں میں ملکی معیشت کو 40.57 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا‘ ہنری کسنجر کی اکتوبر 2001 ء کی پیشگوئی کے مطابق امریکانے دہشت گردی کی جنگ افغانستان سے پاکستان میں منتقل کرنا شروع کر دی ہے‘ ساتواں این ایف سی ایوارڈ ملکی معیشت کی تباہی کا نسخہ ہے جسے موجودہ حکومت اپنی بڑی کامیابی قرار دیتی ہے‘ این آر او کا اجرا پاکستان کیخلاف گہری سازش تھی۔ جس کا مقصد پاکستانی معیشت کو تباہ کرنا تھا ‘ زرداری اور گیلانی نے امریکی ایماپر ہونے والے اس معاہدے کے تحت پاکستانی معیشت کو دانستہ طور پر تباہ کیا ہے‘ امریکا نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسانے کیلئے آئی ایم ایف سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ دلایا ‘ ہالبروک زرداری کی مشاورت سے افغانستان و پاکستان کیلئے ایلچی مقرر ہوئے‘ امریکی دباو پر پاکستانی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو التوا میں ڈا ل رہی ہے۔ساڑھے 3 برسوں میں 2 کروڑ 70 لاکھ مزید افراد غربت سے نیچے چلے گئے ‘ 10کروڑ پاکستانیوں کو دو وقت کی روٹی اور 14 کروڑ کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ یہ انکشافا ت معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے اپنی تازہ تصنیف ’’پاکستان اور امریکا۔دہشت گردی،سیاست و معیشت‘‘ میں کیے ہیں۔ مصنف کے مطابق امریکا کی سرتوڑ کوششوں سے جاری ہونے والے این آراو کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس جنگ میں تمام حدود پار کردیں اور پاکستان کی سلامتی، بقا، یکجہتی اور معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ کیری لوگر ایکٹ بھی پاکستان کے لیے ایک پھندا ہی تھا۔مصنف نے کہا کہ مشرف حکومت کے آخری 3 برسوں میں میں دہشت گردی کی جنگ سے پاکستان کی معیشت کو 15.60ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا جبکہ این آر او سے مستفید ہو کر اقتدار میں آنے والی موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی معیشت کو پہلے تین برسوں میں 40.57ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس طرح اتنی ہی مدت میں 25ارب ڈالر کا اضافی نقصان ہوا۔
Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. Anonymous says:

    Perfectly true news! This govt and PPP is fucking dishonest party of evils!

    May ALLAH destroy their assets and these people must be hanged till death!

    In anyway their GRAVE is waiting for them and they will suffer very badly!

    They and their children will suffer in world and on doomsday as well!

    Lanat-u-llah on such greedy dogs!

Leave a comment