Published On: Thu, Dec 15th, 2011

آزادی صحافت،ایوان صدرمیں اصطبل کی خبردینے والا اے پی پی کاصحافی برطرف

Share This
Tags
اسلام آباد/سٹاف رپورٹ
ایوان صدر میں گھوڑوں کے اصطبل کی بجلی کے ٹینڈر کی خبر دینے والے سرکاری خبر رساں اداری’’ اے پی پی ‘‘ کے رپورٹر کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے ’’اے پی پی ‘‘ کے اردو سروس کے رپورٹر سلیم ممتاز چوہدری نے 29 نومبر 2011ء کو وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی ای) کی جانب سے ایوان صدر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جاری کردہ ٹینڈر کی تفصیلات کو خبر کی شکل دیتے ہوئے فائل کی جس میں ایوان صدر میں گھوڑوں کے اصطبل کیلئے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا ذکر تھا جو 30 نومبر کے اخبارات میں شائع ہوئی تھی جس پر ایوان صدر نے ناراضی کا اظہار کیا اورایوان صدر کے احکامات پراے پی پی انتظامیہ نے نام نہاد انکوائری کے بعد خبر فائل کرنے والے رپورٹر سلیم ممتاز چوہدری کو پہلے معطل اورپھر نوکری سے برطرف کر دیا۔ سلیم ممتاز چوہدری 20 سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور گزشتہ 8 سال سے سرکاری خبر رساں ادارے سے منسلک تھے۔ صحافی سلیم ممتاز چوہدری کی برطرفی پر صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر سلیم ممتاز چوہدری کی بحالی عمل میں نہ لائی گئی تو پارلیمنٹ ہاوس سمیت تمام موثر پلیٹ فارم پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Leave a comment