نوازشریف کی جنرل پاشا سے ملاقات جاویدہاشمی کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ بنی
لاہور/سٹاف رپورٹ
مسلم لیگ نواز میں ضمیر کی آواز سمجھے جانے والے جاوید ہاشمی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے لیڈر نواز شریف نے سپریم کورٹ میں منصور اعجاز کی متنازعہ میمو پر پٹیشن دائر کرنے سے پہلے اس واقعہ میں اہم کردار ادا کرنے والے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل احمدشجاع پاشا سے ملاقات کی تھی۔ جاوید ہاشمی اپنی قربانیوں کے باوجود پارٹی قیادت کی سرد مہری سے خائف تو تھے ہی لیکن اس مبینہ ملاقات نے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔ملتان میں جاوید ہاشمی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جاوید ہاشمی کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ سپریم کورٹ جانے سے ایک ہفتہ قبل نواز شریف کی جاتی عمرا رائے ونڈ میں ’میمو گیٹ‘ کے حوالے سے متنازعہ ہوجانے والے جنرل احمدشجاع پاشا سے ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے حکومت کو میمو معاملہ پر آزادانہ تحقیقات کے لیے اپنی طرف سے ہی دی گئی دس روزہ ڈیڈ لائن کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹیشن دائر کردی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شریف کچھ روز قبل مسلم لیگ نواز کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق کے گھر موجود جاوید ہاشمی کو منانے گئیں تو انہوں (ہاشمی) نے ان کے شوہر کی جنرل احمدشجاع پاشا سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے دور میں فوج پر تنقید کرنے کی پاداش میں جو چھ سال سخت ترین حالات میں جیل کی صعوبتیں برداشت کیں وہ اس لیے نہیں تھیں کہ پارٹی قیادت اقتدار کے شارٹ کٹ کے لیے انہیں قوتوں کے ہاتھوں کھیلنا شروع کردے۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نے نواز شریف اور مذکورہ فوجی افسر کے درمیان ملاقات کی تردید نہ کی۔جاوید ہاشمی نواز شریف کی حالیہ دنوں میں اعجاز الحق اور خیبر پختوخواہ کے سیف اللہ برادرز سے ملاقاتوں سے بھی خوش نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ پابند سلاسل تھے تو یہ صاحبان مشرف کے ساتھی بنے اقتدار کے مزے لوٹ رہے تھے۔اس سے پہلے جاوید ہاشمی کو توقع تھی کہ انہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنایا جائے گا لیکن نواز شریف نے اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کا انتخاب کیا۔جاوید ہاشمی جنوبی پنجاب کی محرومیوں پر بھی کھل کر بولتے ہیں جو شریف برادرزکو سخت ناپسند تھا۔ حال ہی میں جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبے کے حق میں تقریر کی تو اگلے ہی دن نواز شریف کے رشتہ دار اور خاص آدمی سمجھے جانے والے ایم این اے عابد شیر علی نے قومی اسمبلی میں ہی تقریر کرتے ہوئے پنجاب کی تقسیم کی بات کرنے والوں کے ہاتھ کاٹنے اور زبان کھینچنے کی دھمکی دے کر ایک طرح سے جاوید ہاشمی کو ’شٹ اپ‘ کہا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ عابد نے یہ تقریر نواز شریف کے کہنے پر ہی کی تھی۔ یاد رہے کہ نواز شریف سرائیکی صوبے کی مخالفت اور بہاولپور صوبے کی حمایت کرتے ہیں۔
جاوید ہاشمی نے اسی دن پارٹی چھوڑ دی تھی جس دن اس کا نام صدارت کے لیے نہیں دیا گیا تھا۔
javed hashmi ko wazarath ke zaroorath ha es leya tho pmln sa nekel ker seda imran khan ke god ma gery han.javad hashni kaheen b nahee chal sakan ga.jany do acha ha pmln ka safahi hu jahy khalis log he ra jahan ga insha allah
No one is honest and sincere now in PML-N as well like PPP and other parties!
PML-N is acting artificially and acting like puppets just as formality. If PML-N was sincere they must had resign from assemblies. But they never did it, because they are hungry and greedy just like PPP for money, their tongues are hanging out for money and for that they are licking each other’s garbage!
They are running govt with “Compromised Politics” with a single aim only which is: “loot the nation’s money with equal distribution within bloody political parties; so called; “مفاہمتی سیاست”
That’s why they all are barking to make new provinces because Political Dog parties are more than in number as compared to nos of provinces in PAK, so they want to make each province and get hold of each to different dog parties.
Only we haven’t seen PTI in power so we have to give them chance to see what they say is really they want to do.
PPP, PML-N, PML-Q, MQM, ANP and you name it, these all are bloody bastards and traitors! Fuck them out and give chance to PTI.
EVEN jamat-e-islami doesn’t talk about “Khilafat”, they all fat and old greedy people also weep for their seats and are puking out in favor of “Democracy”.
Why they don’t talk about “Khilafat”; the perfect form of islamic govt system????
PML-N does not go beyond a family party. All the important positions are within the family. Nawaz Sharif has no confidence in anybody outside family. There is no doubt that Javed Hashmi sacrificed long years in jail for democracy while Sharif family preferred to be exiled. The reward he got was party seat from Rawalpindi, Nawaz Sharif knew if he lost from Sheikh Rasheed he will be belittled in the party. He deserved to be given acknowledgement for his sacrifices. He was one of the few PML-N leaders who was respected by those not in PML-N (leaders and people). He was one of the few in the party who was not impressed of Sharif family’s money. Nawaz Sharif will realize very soon what he lost.
i thing javaid hasmi’s tussle with his own ex party not just for the princiles but vested interest and his position/prestige was the real issue otherwise Nawaz,Junejo,bhutto and others are the product of “Dictators”,they are all a powerfull Mafias who are just streching/weakening the country gradually becaz they have not worked for 100% education ,health,prosperity,well being of pakistani nation uptill now. watch and use your vote honestly and create Mohalla committee every where to help themselves at all level and to resolve all social,economical issues themselves.