کیا آپ ملک چلانا چاہتے ہیں ؟حکومتی نطام اب آئی پیڈ چلائے گا
لندن /سٹاف رپورٹ
کیا آپ ملک چلانا چاہتے ہیں ؟ تو یہ مسئلہ بھی جدید ٹیکنالوجی نے حل کر دیا اور اس کے لئے جلد ایک نئی اپلیکشن متعارف کرادی جائے گی۔برطانوی حکومت اس حوالے سے آئی پیڈ اپلیکشن تیار کرنے کا کام کر رہی ہے جو وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ٹیبلیٹ تک تمام اہم ڈیٹا براہ راست پہنچانے کا کام کرے گی۔یہ اپلیکشن حکومتی اداروں کی معلومات، اعدادوشمار، خبروں اور ٹیوئیٹر اپ ڈیٹس سے برطانوی وزیراعظم کو آگاہ کرے گی۔اس طرح ڈیوڈ کیمرون کسی بھی جگہ بیٹھے بیٹھے نظام حکومت چلانے کے قابل ہو جائیں گے۔برطانیہ کے وزیراعظم آئی پیڈ کے بہت بڑے شائق ہیں تاہم وہ اپنی ڈیوائس کو خود بہتر بنانے کے قابل نہیں۔