Published On: Thu, Nov 3rd, 2011

سوئس بینکوں سے پاکستانیوں کے 20ارب ڈالرواپس آسکتے ہیں

Share This
Tags
سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 100 ارب ڈالر موجود ہیں اگر حکومت برطانوی طریقہ اختیار کر ے تو 20 ارب ڈالر وصول کرسکتی ہی،پی اے سی کی جانب سی115 ارب روپے کی ریکوری بڑی کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (شاخ) کے چیئرمین سہیل مظفر نے اسلام آباد میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ارکان کو شیلڈ پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے کہاکہ موجودہ حکومت کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لینے سے قبل کچھ پیرا میٹرز طے کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے فیصلوں کا حال بھی سپریم کورٹ یا وفاقی محتسب کے جیسا ہو۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت پارلیمنٹ اور شفافیت پاکستان کی بقا کے راستے ہیں جبکہ ملک کو مشکلات سے نکالنے اور حکومت کے احتساب کا عمل شروع کرنے کا وقت آگیا ہے جس کے ابتدائی مرحلے پر پی اے سی کو مذاق بنانے کی حکومت کی جانب سے کوشش کی گئی اور 22 ہزار آڈٹ پیراز پر عمل کرنے کی ہدایات کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فوج سمیت کوئی بھی ادارہ قانون سے بالا ترنہیں جبکہ حکومت کی آڈٹ رپورٹس تیار کرنے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔علاو ہ ازیں پیرکوسہیل مظفرکی سربراہی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے وفدسے ملاقات میں قومی احتساب بیوروکے چیئرمین ایڈمرل (ر)فصیح بخاری نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کویقین دہانی کرائی ہے کہ نیب کومکمل طور پر غیرجانبداربنایاجائے گا،اوپرسے نیچے تک بلا امتیازکرپٹ عناصرکااحتساب کرکے احتساب کے قومی ادارہ پر عوام کا اعتمادبحال کریں گے ،کرپٹ عناصر کو عبرتناک سزائیں دلواکرعبرت کانشان بنائیں گے ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل احتسابی عمل میں نیب سے تعاون کرے۔       اسلام آباد ( بیور و رپورٹ )

Leave a comment