Published On: Thu, Nov 3rd, 2011

کیا یہ ٹھیک ہے؟شریف فیملی نے 10برس میں 6ارب ٹیکس ادا کیا

Share This
Tags

شریف برادران نے اپنے خاندانی کاروبار اور ادا کئے گئے ٹیکسوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ جس کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران انہوں نے 6 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں ادا کئے۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق فاؤنڈریز نے قومیائے جانے سے قبل اور بعد ٹیکسوں کسٹم ڈیوٹی ایکسائز اور یوٹیلٹی بلوں سمیت 99 کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار روپے ادا کئے ہیں رمضان شوگر مل کی طرف سے 30 ستمبر 1992ء سے 30ستمبر 2009ء4 تک مختلف ٹیکسز کی مد میں 3 ارب 15 کروڑ 8 لاکھ 40 ہزار روپے چوہدری شوگر ملز نے 30 ستمبر 1993ء سے 30 ستمبر 2010ء تک مختلف ٹیکسزکی مد میں 3 ارب 11 کروڑ 62 لاکھ 4 ہزار 385 روپے مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز کی طرف سے 30 ستمبر 1993ء4 سے 30 جون 2006ء کے دوران ٹیکسز کی مد میں 16 کروڑ 67 لاکھ 4 ہزار 712 روپے حمزہ بورڈملز کی جانب سے 31 دسمبر 1993ء سے 30 جون 2006ء کے دوران ٹیکسوں کی مد میں 16 کروڑ 30 لاکھ 33 ہزار 380 روپے اور حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی کی جانب سے 30ستمبر 1994ء سے 30 جون 2010ء تک 9 کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 92 روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ 14 جون 1989 کو ایم بی جوناتھن نامی جہاز کو کراچی کی بندرگاہ پر شریف فیملی کا 28 ہزار ٹن سکریپ اتارنے کی اجازت نہ دی گئی اور معاملے کو 11 ماہ تک لٹکائے رکھا گیا جسکے باعث 2.5 ملین ڈالر کی اضافی رقم جہاز کو کرائے کی صورت میں ادا کرنا پڑی۔ پاکستان ریلوے نے 1980ء میں اتفاق فاؤنڈریز کیساتھ معاہدے کے باوجود مال بردار بوگیاں فراہم کرنے سے انکار کیا اور 1200 بوگیاں روکی گئیں، بعد ازاں سپریم کورٹ نے فیصلہ اتفاق فاؤنڈریز کے حق میں دیا۔ اتفاق فاؤنڈریز نے جن اثاثوں کے عوض بینکوں سے قرضے لئے ہوئے تھے وہی اثاثے بینکوں کے سپرد کردیئے گئے۔ بینکوں سے حاصل کئے گئے 4 ارب روپے مالیت قرضے کے عوض 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے بینکوں کے سپرد کئے گئے اور یہ معاملہ تاحال زیرسماعت ہے۔ عدالتی فیصلہ شریف خاندان کے حق میں آنے سے اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔1999ء میں نواز شریف کی حکومت گرائے جانے کے بعد سے 2005ء تک بینک اپنی مختلف وجوہات کی بنیاد پر ان اثاثوں کے مستقبل کا فیصلہ نہ کرپائے۔
Displaying 5 Comments
Have Your Say
  1. Shabana Rahil says:

    jhot ka planda haan yaa figures…………..shrif bradran us bokhlahat ka shakar hoo gayaa haan ab jo imran khan naa in par tari kur di haa…………. 30 sal tak tum bhauoon naa molak lota khurboon bna liyaa ab jan choro-

  2. nadeem says:

    nawaz sharif k khalaf sazsish ho rahe ha q k nawaz ki maqboleat sa ppp our t i p gabra gae han

  3. asim ayaz says:

    shabana rahil ji kiya pata hai aap ko k yeh fact ki news hai ya tu aap iss news papaer ko nahi janti ya phir aap iss ko psand nahi karti bar hall jo lekha hai pora pora theek leka hai.
    asim ayaz
    paris france

  4. Sub Teamon se alg team hamery team hai PAKISTAN aur T20 cup es bar hamara hai qion k T20 Cricket sub se pehly Pakistan ne hi mutarf krwaya ICC ko …..T20 apna hai aur cup bhi apna hi hai INSHALLAH ..Pakistan Zindabad……aur Dhoni ki tu Bhoni baja dein gein (AAg Ajmal Saeed gooooooooooooooooooooOOO….

Leave a comment