Published On: Tue, Nov 1st, 2011

پاکستان، 44ہزار افراد بلیک لسٹ ، 10ہزار کے بیرون ملک جانے پر پابندی

Share This
Tags
وفاقی حکومت نے44 ہزار827افراد کو مختلف الزامات کے تحت بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کردی جبکہ10 ہزار افراد کے قبائلی علاقوں میں داخلے اور بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کی زد میں آنے والے افراد کی فہرست میں صوبہ خیبر پختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقوں کے 10 ہزار افراد بھی شامل ہیں جن میں2ہزار افراد کے نام منفی سرگرمیوں کی وجہ سے فہرست میں شامل کیے گئے اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل ہیں۔پیرکو جرمن خبررساں ادارے ’’وائس آف جرمنی ‘‘کی رپورٹ کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والوں میں زیادہ تر کالعدم جہادی تنظیموں سے وابستہ افراد، ان کے ساتھ روابط رکھنے اور مبینہ طور پر مالی معاونت کرنے والوں سمیت فرقہ پرستی میں مبینہ طور پر ملوث افراد بھی شامل ہیں۔ ان افراد میں جہاں بہت سے پاکستان کو مختلف تخریبی کارروائیوں میں مطلوب ہیں وہاں ان میں سے ایک بڑی تعداد امریکا اور مغربی ممالک کو بھی مطلوب ہے۔بلیک لسٹ قرار دیے جانے والے افراد میں پاکستانیوں کے علاوہ 3 ہزار سے زائد افغان باشندوں سمیت افریقی اور کئی دیگر ممالک کے باشندے شامل ہیں۔

Leave a comment