امریکی دباؤ پرپاکستان ، بھارت سے 33روپے فی یونٹ بجلی خرید ے گا
پاکستان نے برادر مسلمان ہمسایہ ملک ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی اور گیس پائپ لائن منصوبوں کو بالآخر امریکی دباو پر موخر کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دیتے ہوئے 8 سو میگاواٹ بجلی آئندہ 8 ماہ میں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ بجلی پاکستان کو اپنے ملک کی قیمت سے 3 گنا زائد قیمت پر ملے گی۔ پاکستان کو بھارت کو 33 روپے فی یونٹ ادائیگی کرنا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بھارت سے سفارتی‘ تجارتی اور دیگر سطح پر تعلقات ہموار کرنے کے لئے سفارشات تیار کر لی ہیں۔ امریکہ کا حکومت پاکستان پر دباو ہے کہ ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی اور گیس کے منصوبے کو فی الحال موخر کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ بجلی کے معاہدوں کو جلد حتمی شکل دیں۔ بھارت سے مختلف معاہدوں میں 8 سو میگاواٹ بجلی 2012ء4 کے جون تک خریدی جائے اگر بھارت سے بجلی خریدی گئی تو پاکستان کو فی یونٹ 33 روپے سے زائد پڑے گا جبکہ بھارت کی فی یونٹ پیداواری لاگت 31 پیسے ہو گی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت سے بجلی کا معاہدہ آزاد کشمیر میں آنے والے پاکستانی دریا اور سکردو گلگت میں آنے والے دریاوں پر کیا جائے گا یعنی بھارت پاکستانی دریاوں کے پانی سے جو بجلی بنائے گا وہی پاکستان کو فروخت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے بھارت اور دنیا کے ٹاپ ٹین امیر ترین شخص متل انبانی سے رابطہ کر کے پاکستان کے ساتھ معاہدے میں شرکت کرنے اور رینٹل پاور‘ آئی پی پیز پاکستان میں لگانے کے لئے کہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھارتی سرمایہ کاروں کو لایا جائے جبکہ بھارت کے ساتھ ہمارے کشمیر سمیت دیگر محاذوں پر تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو قحط سالی میں مبتلا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایک طرف پاکستان کے دریائی پانیوں پر غیر قانونی ڈیمز تعمیر کئے جا رہے ہیں دوسری طرف پاکستان کی زراعت‘ لائیو سٹاک کو تباہ کرنے کے لئے بھارتی غیر معیاری سبزیوں‘ غیر معیاری گوشت اور دیگر آئٹمز کی درآمد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور /سٹاف رپورٹ
Hairan hoon dil ko ro-uon ya pitoon jigar ko maen.
Baharhal haq.- e- wafadari tou yahi haa k general Kiani koo Pak Army ka American Army saa baqayda adgham ka ilan ab kur hi daana chahyaa……Agenda takmil kurnaa kaa liyaa mazid intzar or diplomacy sirf waqat ka zaya haa.
Naak kam maen daar kaisi.