زرداری ممتاز قادری کی سزائے موت ختم کریں، فضل کریم کا صدر کو خط
لاہور/سٹاف رپورٹ
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے رکن صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے صدر آصف علی زرداری کو ایک ہزار سے زائد علماء ومشائخ کے دستخطوں کے ساتھ تفصیلی خط ارسال کیا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے خصوصی صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کریں۔ خط میں جن علماء و مشائخ نے دستخط کئے ہیں ان میں علامہ سید حسین الدین شاہ، صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی، علامہ سید ریاض حسین شاہ، علامہ سید شاہ تراب الحق قادری، پیر محمد افضل قادری، علامہ محمد شریف رضوی، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، علامہ ابوداؤد محمد صادق رضوی، الحاج محمد حنیف طیب، پیر فضیل عیاض قاسمی، پیر سید محمد اقبال شاہ، پیر سید محمد محفوظ مشہدی، پیر سید کرامت علی حسین شاہ، پیر نبیل الرحمن شاہ، خواجہ فقیر محمد باروی، پیر سید عظمت علی شاہ، پیر سید صفدر شاہ گیلانی، مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی، صاحبزادہ عبدالمالک، مفتی محمد اقبال، علامہ محمد اشفاق جلالی، علامہ سعید احمد رضوی، علامہ باغ علی رضوی، صاحبزادہ نور المصطفیٰ رضوی، علامہ سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، مولانا محمد حنیف چشتی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، علامہ رفیق احمد شاہ، پیر سید شمس الدین بخاری، مفتی محمد حسین قادری، صاحبزادہ نعیم عارف نوری، مولانا نواز بشیر جلالی، پیر خادم حسین شرقپوری، مفتی سید مزمل حسین شاہ، طارق محبوب، پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی اور دیگر شامل ہیں۔
زدرا سوچیئے ایک بی گستاخ دیوبندی یا الحدیث نے اس سفارش پر دستخط نہیی کیے