Published On: Sun, Oct 23rd, 2011

حکومت نے بھی بالاآخر کنڈا ڈال لیا،بڑے پیمانے پر بجلی کی چوری

Share This
Tags
کراچی/سٹاف رپورٹ
ایک طر ف کنڈا ڈال کر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کے ای ایس نے کی مہم جاری ہے اور جن علاقوں میں بجلی چوری ہورہی ہے وہاں سزا کے طور پر زیادہ بل بھیجے جا رہے ہیں دوسری جانب حکومت نے خود کنڈا ڈال دیا ہے اور اہم سرکاری ادارے بجلی چوری کررہے ہیں۔ کراچی کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پر 11لاکھ اور قصر ناز پر 12لاکھ روپے واجب الادا ہیں چناں چہ کے ای ایس سی نے ان کی بجلی کاٹ دی مگر فوری طور پر ان اداروں کے افسران نے کنڈا ڈال کر بجلی بحال کرلی اور کئی سے بجلی چوری کا یہ سلسلہ جاری ہے ،اسٹیٹ گیسٹ ہا?س وزارت خارجہ کے ماتحت ہے اور یہاں غیر ملکی قیام کرتے ہیں ،قصر ناز میں ارکان پارلیمنٹ کو رہائشی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاہم اب یہ دونوں اہم سرکاری ادارے بجلی کی چوری میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کے ای ایس سی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

Leave a comment