Published On: Sat, Oct 8th, 2011

توہین آمیز کالم شائع کرنے پر حسین حقانی کانوائے وقت کو قانونی نوٹس

Share This
Tags
اسلام آباد/سٹاف رپورٹ
امریکا میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے روزنامہ نوائے وقت کی جانب سے اپنے اداریے میں خود کو امریکی شہری بتائے جانے پر اخبار کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ حسین حقانی کے وکیل اختر اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوائے جانے والے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26/ ستمبر 2011ء کو نوائے وقت نے ایک توہین آمیز آرٹیکل شائع کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حسین حقانی کے پاس پاکستان کے علاوہ امریکی شہریت بھی ہے اور وہ ’’پاکستان بیزار‘‘ ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل توہین آمیز ہے اور جان بوجھ کر اس میں جھوٹ کو پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ سفیر کو بدنام کیا جا سکے۔ حسین حقانی کے وکیل کے مطابق بے بنیاد الزامات کی وجہ سے ان کے موکل کی ساکھ مجروح ہوئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نے کبھی امریکی شہریت کے حصول کی کوشش کی اور نہ ہی ان کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت ہے۔ نوٹس میں کالم نویس، اخبار کے ایڈیٹر ان چیف اور پرنٹر و پبلشر سے کہا گیا ہے کہ وہ نوٹس کے موصول ہونے کے 14/ روز کے اندر اخبار میں مناسب جگہ پر معافی نامہ شائع کریں بصورت دیگر ان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی اور ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
Displaying 2 Comments
Have Your Say
  1. ali says:

    hussain haqani is on payroll of cia and fbi.. its true story.

  2. Raja niaz says:

    Hssain hakani Ameriki agent haa. it is proved .
    yaa hram zada isi liyaa is ohdaa paa haa k yaa amriki agent haa . yaa kia hatk e izat ka dawa karaa ga agar pakistani leader ghaarat walaa hoon tou is koo fori bartarf kur kaa pakistan la kaa is kutaa kaa bachaa paa ghdari ka makdma chlayaan or isaa sazayaa mot daan.

Leave a comment