سلمان تاثیر کی پہلی بیوی کے بچوں کا جائداد کی تقسیم کیلئے دعویٰ دائر
لاہور/سٹاف رپورٹ
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی پہلی بیوی کے بچوں نے سلمان تاثیر کی جائداد کی تقسیم کے لیے عدالت میں دعویٰ دائر کردیا ہے۔ درخواست گزار شان تاثیر، بہن صنم اور سارہ تاثیر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے والد کے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثے ہیں جن پر ان کی سوتیلی والدہ آمنہ تاثیر اور سوتیلے بہن بھائی قابض ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت اثاثہ جات کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیشن قائم کرے اور اسے منصفانہ طور پر ورثہ میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے آمنہ تاثیر سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیاہے۔