Published On: Fri, Sep 16th, 2011

قومی خزانے کا ضیاع، بغیر منظوری امریکی اخبار میں38 ہزار ڈالر کا اشتہار

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
امریکی اخبار میں38 ہزار ڈالر کا پاکستانی اشتہار حکومت ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ نصف صفحے کا 38 ہزار ڈالر کا اشتہار شائع کرایا گیا۔ اشتہار میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیوں کا ذکر کیا گیا۔ پاکستان کے حکومتی ادارے اس اشتہار کی ذمہ داری قبول کرنے میں ہچکچارہے ہیں۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اشتہار میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ ’’ کون سا ملک آپ کے امن کے لئے زیادہ کام کرسکتاہے؟‘‘ اس اشتہار میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا ۔تاہم اب تنازع یہ پیدا ہو گیا ہے کہ اب اس اشتہار کی ذمہ داری کوئی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے اور سب ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں ۔

Leave a comment