Published On: Sat, Sep 3rd, 2011

حزب التحریر سے تعلق کا شبہ ، بریگیڈئیر علی کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہو سکا

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
کالعدم تنظیم حزب التحریر سے تعلق کے شبے میں گرفتار بریگیڈئیر علی خان اور دو میجر سمیت پانچ افسروں کیخلاف تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پانچوں افسروں کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ایجوٹنٹ جنرل کو بھجوا دی گئی ہے اور ابھی تک بریگیڈئیر علی خان اور دیگر افسروں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔ کالعدم تنظیم حزب التحریر کیساتھ روابط کے الزام میں پاکستانی فوج کے ایک بریگیڈیئر سمیت پانچ افسران کو بھی شامل تفتیش کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بریگیڈئیر علی خان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سات جولائی تھی تاہم اس سے کچھ روز پہلے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

Leave a comment