Published On: Mon, Sep 19th, 2011

واہ گیلانی ! پچاس افراد کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم نے ہیلتھ کا نفرنس بلالی

Share This
Tags
سٹاف رپورٹ/
پنجاب کے بعد ڈینگی وائرس وفاقی دارالحکومت میں بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا،ڈینگی کے شبہ میں 4 بچوں سمیت 43 افراد کو پمز میں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ،پی سی آر ٹیسٹ کے بعد 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ادھر صوبہ سندھ میں بھی ڈینگی وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے جس کا سب سے زیادہ زور ابھی تک ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہے۔صوبہ سندھ میں اب تک250 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جس میں سے سب سے زیادہ کیس کراچی میں سامنے آئے ہیں۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے ہونے والے جانی نقصانات کے تناظر میں قومی ہیلتھ کانفرنس آج طلب کرلی۔اس کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور طبی ماہرین شرکت کریں گی،کانفرنس میں ڈینگی وائرس اور سیلاب کی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔ لاہور میں ڈینگی نے اتوارکومزید 3 افراد کی جان لے لی۔شہر میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41ہو گئی‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کے لیے ایک ہزار نرسیں بھرتی کرنے کا حکم دے دیا‘لاہور میں اتوار کے روز ڈینگی کے باعث ہونے والی اموات میں35 سالہ خالدہ بی بی ،مون عثمان اوربشیر مسیح شامل ہیں جبکہ ایک مریض میو اسپتال میں دم توڑ گیا‘اسپتالوں میں ڈینگی کے اضافی کاونٹرقائم کرنے پر بھی رش کم نہیں ہو رہا۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز بلڈ ٹیسٹ کی نجی لیبارٹریوں کیلئی90روپے فیس مقررکی تھی جبکہ زائد فیس وصول کرنے کے الزام میں 47 لیبارٹریاں سربمہر کردی گئیں۔

Leave a comment