Published On: Mon, Aug 29th, 2011

ذوالفقار مرزا نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی ،اسمبلی رکنیت سے مستعفی

Share This
Tags

الطاف حسین قاتل اور رحمان ملک جھوٹے ہیں، امریکا پاکستان توڑنا چاہتا ہی، متحدہ ساتھ دیگی: ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس

سٹاف رپورٹ
سندھ کے سینئروزیرڈاکٹرذوالفقارمرزا نے وزارت ،اسمبلی رکنیت اورپیپلزپارٹی کی نائب صدارت سے مستعفی ہونے کااعلان اورقرآن پرہاتھ رکھ کر وفاقی وزیرداخلہ رحمن پرالزام عائد کیاہے کہ وہ ٹارگٹ کلرزکے ساتھ ملے ہوئے ہیں جس کے ثبوت صدرآصف زرداری ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی اورڈی جی آئی ایس آئی احمدشجاع پاشاکوپیش کرنے کوتیارہوں، رحمن ملک پیدائشی اور100فیصد جھوٹاہے جو حقائق کومسخ اورپارٹی قیادت کوگمراہ کرتاہی، رحمن ملک جہاں سے تعلق رکھتے ہیں وہاں ان کامکان نہیں شاید نائی کی دکان بھی نہ ہو، رحمن ملک کاآج کے بعدتماشاختم ہوجائے گا ، پاکستان کواگرکوئی نقصان ہواتووہ رحمن ملک سے ہوگا ، الطاف حسین کلراورایم کیوایم دہشتگردتنظیم ہے ، رحمان ملک پیپلز پارٹی کو تباہ کرکے لندن چلے جائیں گے۔ الطاف حسین نے لندن میں مجھ سے کہاتھاکہ امریکا نے پاکستان توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور متحدہ امریکا کے ساتھ ہے ،قاتلوں کی بلیک میلنگ سے میری وزارت تبدیل کی گئی، خدمت خلق کی ایمبولینسزگولہ بارود لے جانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں، میرے استعفے سے قاتلوں کے دل ٹھنڈے پڑ گئی، پیپلزپارٹی کارکن ہوں اوررہوں گا، کراچی میں 15دنوں میں امن قائم کرسکتاہوں، صحافی ولی بابرکوایم کیوایم والوں نے مروایا۔ وہ ا توار کوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے پریس کانفرنس کا آغاز قرآن پاک پر حلف سے کرکے پورے میڈیا کو چونکا دیا اور کہا کہ جو کچھ کہوں گاوہی سچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قتل وغارت کے ذمہ دا ر رحمان ملک ہیں جو قاتلوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جس کے تمام ثبوت میرے پاس موجود ہیں اور وہ میں آرمی چیف اور صدر زرداری کو دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک پیدائشی جھوٹے ہیں‘ رحمان ملک بھائی لوگوں کی پارٹی کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اس وقت اگر میرا کوئی سب سے بڑا دشمن ہے تو وہ رحمن ملک ہے اور میں نے اس بارے میں سارے خاندان کو آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام زمین ‘ بنگلے جائداد سندھ میں ہیں ، رحمن ملک کا یہاں کیا ہے اس کا خاندان بھی لندن میں ہے اور شاید اس کا جہاں سے تعلق ہے وہاں سیالکوٹ میں تو شاید اس کی نائی کی دکان بھی نہیں ہوگی۔ آج کے بعد رحمن ملک کا تماشہ ختم ہوجائے گا‘رحمن ملک پیدائشی اور100فیصد جھوٹاہے جو حقائق کومسخ اورپارٹی قیادت کوگمراہ کرتاہی، ہم پارٹی کے لیے خون دیتے جبکہ رحمن ملک خون پیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے پاس کراچی اورحیدرآبادکاحقیقی مینڈیٹ نہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ سندھ کوتوڑناچاہتے ہیں ،میں نے بھوکاننگاان لوگوں کوکہاتھاجوپاکستان اورسندھ کوتوڑناچاہتے ہیں ‘ میرے استعفے سے قاتلوں کے دل ٹھنڈے پڑ گئے۔ ملک آئی ایس آئی اور فوج کی وجہ سے قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا تھاکہ احمد چنائے کو سی پی ایل سی کا چیف بنایا جائے لیکن لندن کے فون اور دباؤ پرخدمت خلق فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے و الے احمد چنائے کو سی پی ایل سی کا چیف بنایاگیا۔ذوالفقار مرزانے قرآن پر حلف اٹھاتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین نے لندن میں پیر مظہرالحق اور مجھ سے ملاقات کی جس میں الطاف حسین نے کہا کہ امریکا نے پاکستان توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور متحدہ امریکا کے ساتھ ہے۔ذوالفقار مرزا نے کہا کہ لندن میں مجھے اور پیر مظہر الحق کو الطاف حسین نے ملنے کیلئے ڈیڑھ بجے کا ٹائم دیا تھا بعد میں کہا گیا کہ الطاف حسین 7 بجے حلیم کھلائیں گے ‘میں نے بہت عزت محسوس کی کہ الطاف بھائی ہمارے لئے اتنی محنت سے خود حلیم بنائیں گے ‘7 بجے ملاقات کے دوران الطاف حسین نے ہمیں حلیم کھلائی اور میرے پیالے میں دو مرتبہ حلیم ڈالی جو بہت مزے کی تھی ‘اس دوران الطاف حسین نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے میں اور میری پارٹی اس فیصلے میں شامل ہے اس لئے میں تو پٹھانوں کو ماروں گا۔ذوالفقار مرزا نے کہا کہ جو آدمی پاکستان توڑنے کا سوچ سکتا ہے اس کے پاس بیٹھنے کیلئے تیار نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ولی بابر کو ایم کیو ایم نے قاتل کرایا ‘ولی بابر کے قتل میں سید محمد علی رضوی ‘محمد شکیل ‘فیصل محمود‘محمد شاہ رخ‘سید طاہر نذیر جو انڈر ورلڈ میں پولکا کے نام سے جانا جاتا ہے ملوث ہیں۔
Displaying 4 Comments
Have Your Say
  1. ali sharafat says:

    gi oey sher de bachy -maza aa gea

  2. Rizwan chandio says:

    Acha karte ho bhen choton kai saath..
    GEO OR ZIADA GEO
    GOD BLESS U..

  3. Bulbul says:

    Dears .jo sech aj samnay aa raha hai .karachi kai log us ko 30 year sai jantay hai .muthida komi movement kai katlo nay 10000 sai ziada logo ka ktl kia .jis mai ek bri tadad khud urdu bolnay valy bhaio ke the .keu kai un kai nam pr siast mai anay valay iltaf hussain nai un ko karachi mai yrgamal bna lia .jo bhe bolta us ko ktl kr dia jata .afaq bhai esi vjha sai mqm sai alg hoe keu kai iltaf hussain mulk torna chahta tha .dears plz apni ray ka izhar zrur krai .mgr gali ya ikhlaq sai geri hoe bat mt bola krai . Skht guna milta hai . Khuda sb ko sech bolny ke tofiq ata frmay amean

Leave a comment