عوامی مسائل سے بے پرواہ وزیراعظم نےعمرہ کی سعادت حاصل کر لی
جدہ( نمائندہ فیکٹ ) با لا آخر عوامی مسائل سے بے پرواہ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے اپنے وفد کے ہمراہ مکہ معظمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔واضح رہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی جو دو روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب میں ہیں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے طواف کعبہ کیا اور ہجر اسود کو بھوسہ دیکر سنت رسول ادا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نوافل بھی ادا کئے اور رب کے حضور سجدہ ریز ہوکر ملکی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی عمرہ کے ایک اور رکن صفا اور مروا کی سعی کے دوران وزیراعظم کی زبان پر اپنے رب کی حمدو ثناء تھی ،وزیراعظم اور ان کے ارکان نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی وزیراعظم کے وفد میں مخدوم امین فہیم، چوہدری پرویز الٰہی اور خیبر پختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی یہ دورے ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب پاکستان کو گھمبیر مسائل کا سامنا ہے یوسف رضا گیلانی دنیا بھر کے دورے ایسے انداز میں کر رہے ہیں جیسے پاکستان کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہے۔ یوسف ر ضا گیلانی کی حکومت اپنے عرصہ اقتدار کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔ بجلی کی طویل لود شیڈنگ ، مہنگائی ، بے روزگاری اور قوت خرید کی سکت ختم ہوجانے کے باعث پاکستانی جانوروں سے بھی بد ترین زندگی گزار رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت ٹھس سے مس ہونے کو تیار نہیں اور حکومتی عمائدین صرف لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں ۔
hangout this most corrupt so called prime minster gailani, the servents of america
gillani na coruption ke hay pakistan ke tarkeeh maian us ke misal milna mushkil hay.
ay khuda dunya may kia moejza ka hona band hogya hay eatnay corrupt log eak say badh ker eak awam kia sorhee hay ya glat komo may uljh gie hay