Published On: Wed, Aug 24th, 2011

بدامنی اور ہڑتالیں: حکومت15 دنوں میں 100 ارب کے نقصان کی ذمہ دار

Share This
Tags
کراچی میں بدامنی ہڑتالوں کے نتیجہ میں گذشتہ 15 دنوں میں 35 ارب روپے سے 40 ارب روپے سے زائد کے صنعتی پیداواری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ 100 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا زیاں‘ لاتعداد گاڑیاں اور املاک نذر آتش کئے جانے کے نقصانات اس کے علاوہ ماہرین نے ہڑتال کے دن 5 ارب روپے سے 7 ارب روپے کے پیداواری نقصان کا اندازہ لگایا ہے جبکہ گذشتہ 15 دن کے دوران مجموعی نقصان کا اندازہ 100 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں قتل و غارت گری کی وجہ سے لاکھوں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ڈر اور خوف سے گھروں سے نہیں نکل سکے ہیں اور ان کے گھروں پر فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین صدیق میمن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث تاجروں کو یومیہ ڈیڑھ سے 2 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ فروخت پہلے ہی 70 فیصد تک گر چکی ہے۔ صنعتی زرائع کے مطابق شہر کا صنعتی پہیہ بند ہونے سے یومیہ 10 ارب روپے کے پیداواری نقصان کا خدشہ ہے، جس کے باعث محصولات میں یومیہ 3 ارب روپے کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ تاجر و صنعتکار رہنماؤں کے مطابق امن و امان کی بدترین صورتحال کے باعث کاروبار ممکن نہیں رہا۔
سٹاف رپورٹ

Leave a comment