Published On: Wed, Aug 24th, 2011

دباؤ میں لانے کیلئے آئی ایس آئی چیف کیخلاف امریکا میں چوتھا مقدمہ درج

Share This
Tags

امریکا میں آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا کو دباؤ میں لانے کیلئے ان سمیت ادارے کے بعض عہدیداروں اور کالعدم لشکرطیبہ نے سرکردہ رہنماؤں کیخلاف چوتھا کیس درج کرلیاگیا ، پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ یہ مقدمہ ممبئی حملوں میں زندہ بچ جانے والی امریکی خاتون لنڈا ایگزڈیل نے 12اگست کو نیویارک سٹی میں دائر کرایاہے اور جس میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئی ایس آئی چیف اور مقدمہ میں درج دیگر لوگوں کو طلب کرنے کیلئے سمن جاری کرے۔ اسکے بعد فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے ان چاروں درخواستوں کو یکجا کیا جائے گا۔ آئی ایس آئی کی نمائندگی کرنے والے کیون جے واش اور لیڈل نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل درج ہونے والے 3 مقدمات کی طرح اس میں بھی اسی طرح کا ردعمل ظاہر کریں گے۔آئی ایس آئی کے علاوہ دیگر عہدیداروں لشکرطیبہ کے رہنماؤں حافظ سعید، ذکی الرحمن لکھوی، ساجد میر اور اعظم چیمہ ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔ درخواست دائر کرنے والی خاتون نے آئی ایس آئی سی75 ہزار ڈالر ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا۔ خاتون نے یہ درخواست نیویارک سٹی کے نامور وکیل چیزپی کرنیڈلر کے ذریعے دائر کی ہے ۔
سٹاف رپورٹ

Leave a comment