Published On: Mon, Jun 27th, 2011

پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکا انتخاب جیت گئی

Share This
Tags

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 37 حلقوں میں سے 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے 9‘ حکمران مسلم کانفرنس نے 5 نشستیں حاصل کیں جبکہ دو آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔37 نشستوں پر 391 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ 29 لاکھ 32 ہزار 845 ووٹرز تھے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی، آزاد جموں و کشمیر، پیپلزپارٹی اور آزاد امیدواروں نے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جبکہ ایم کیو ایم نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ ووٹرز کے لئے 5312 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے کشمیری عوام نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا آزادکشمیر کے علاوہ پاکستان میں رہائش پذیر مہاجرین کی بارہ میں سے 9 نشستوں کیلئے کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے ایک میں پیپلزپارٹی کے محمد افسرشاہد کامیاب ہوگئے انہوں نے 10,152 ووٹ لئے۔ آزاد امیدوار مسعود خالد 7945 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، ایل اے 7 بھمبر پر مسلم لیگ ن کے چودھری طارق فاروق 24701 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ پی پی پی کے چودھری انوار الحق دوسرے نمبر، ایل اے 12 پر مسلم لیگ ن کے راجہ نثار احمد 830 ووٹ لیکر پہلے اور پی پی کے محمد مطلوب انقلابی 60 ووٹ لیکر دوسرے، ایل اے 8 پر مسلم کانفرنس کے ملک محمد نواز خان 656 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے ملک محمد یوسف 30 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔ ایل اے 15 پر مسلم کانفرنس کے سردار میر محمد اکبر خان 474 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پی پی کے ضیا قمر 372 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر، ایل اے 13 پر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 230 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پی پی کے راجہ آصف علی خان 15 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔ ایل اے 28 پر پی پی پی کے محمد اشفاق ظفر 1140 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر خان 869 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 19 پر پی پی پی کے سردار محمد یعقوب خان 93 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ جے کے پی پی کے سردار خالد ابراہیم خان 66 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 25 پر پی پی پی کے فاضل نقوی 502 ووٹ جبکہ مرتضیٰ گیلانی 50 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق یہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار سید شوکت شاہ کامیاب ہوئے۔ گجرات، ڈنگہ اور لالہ موسیٰ سے نامہ نگاروں کے مطابق حلقہ ایل اے 34 جموں 5 کے الیکشن میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق چودھری احمد مختار اور چودھری برادران کے حمایت یافتہ مشترکہ امیدوار چودھری اکبر ابراہیم 413 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے نواب زادگان اور مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ حاجی جاوید اختر ہار گئے۔ راولپنڈی ایل اے 39 سے پیپلزپارٹی کے اظہر گیلانی 2200 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ظفر علی ماگرے 406 ووٹ لیکر دوسر نمبر پر رہے۔ بوریوالہ سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سید شوکت علی شاہ بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے۔ حلقہ ایل اے 2 میر پور میں 94 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے چودھری عبدالمجید 17784 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے مسلم لیگ ن کے کیپٹن (ر) سرفراز 8254 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق ایل اے 32 جموں 3 سے مسلم لیگ ن کے چودھری محمد اسحاق کامیاب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے چودھری شوکت وزیر علی دوسرے نمبر پر تھے مسلم کانفرنس کے حافظ حامد رضا نے 4668 ووٹ لئے، فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد ایل اے38 میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار صابر بٹ 248 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے، مسلم لیگ (ن) کے شوکت علی نے 108 ووٹ، پیپلزپارٹی کے سید محمد شاہ نے 2 ووٹ لئے، ایل اے 19 میں پیپلزپارٹی کے سردار محمد یعقوب خان 27,442 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جے کے پی پی کے سردار خالد ابراہیم خان 17120 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 3 میر پور سے بیرسٹر سلطان محمود 17390 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم کانفرنس کے چودھری محمد اشرف 16189 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 33 جموں 4 میں آزاد امیدوار محمد حسین سرگالہ 15003 ووٹ لے کر کامیاب رہے، کامیابی کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ ن کے میاں رشید 14005 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حلقہ ایل اے 31جموں 2کے 135پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری محمد اسماعیل واضح اکثریت سے جیت گئے۔ چودھری اسماعیل نے 40148 جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مقبول گجر نے 17801ووٹ حاصل کئے۔ ایل اے 23 مظفرآباد پیپلز پارٹی کے فاضل نقوی 11500ووٹ لے کر، حلقہ ایل اے 5 جموں مسلم لیگ ن کے راجا محمد صدیق 17600ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلز پارٹی کے امین چغتائی 7030ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ ایل اے 12کوٹلی 2پیپلز پارٹی کے مطلوب انقلابی 23000ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے راجا نثار احمد 17281ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 27 مظفر آباد 4 سے پیپلز پارٹی کے چودھری لطیف 24549ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ مسلم لیگ ن کے راجا عبدالقیوم 16510ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 38 وادی کشمیر سے مسلم لیگ ن کے شوکت علی 1228ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے ایس ایم شاہ 722ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 28 مظفر آباد مسلم لیگ ن کے راجا فاروق 23948 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے اشفاق اظہر 21541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 24 مظفر آباد ون سے سردار جاوید ایوب 14847ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ مسلم لیگ ن کی نورین عارف 11466ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ ایل اے 23 نیلم ون سے پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 19732ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 13028ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ہٹیاں بالا ایل اے 29 سے پیپلز پارٹی کے چودھری رشید 25218 ووٹ لے کر کامیاب رہے، مسلم کانفرنس کے دیوان علی چغتائی 15966ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پشاور سے بیورو رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق 75 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار امین چغتائی 59 ووٹ لے کر جیت گئے‘ جہلم سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق نے 4839 ووٹ لے کر اول پوزیشن حاصل کی پی پی پی کے امیدوار نے 1236 ووٹ لئے۔ وزیر آباد سے نامہ نگار کے مطابق ایل اے 34 جموں سے ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار محمد اکبر ابراہیم کامیاب رہے۔ ایل اے 11کوٹلی 3 سے پیپلز پارٹی کے چودھری محمد یاسین 30985 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ ن کے راجا اقبال 18551ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 15باغ شرقی کے 8پولنگ سٹیشنوں کے نتائج روک دیئے گئے۔ ایل اے 33 جموں4 سے پولنگ سٹیشن کا افسر عبدالستار لاپتہ ہوگیا۔ ایل اے 22پونچھ سے پیپلز پارٹی کے اختر حسین ربانی 14026ووٹ لے کر کامیاب، مسلم کانفرنس کے فاروق طاہر 13800ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 21میں سرکاری ملازمین کے ووٹوں کی گنتی کو 2دن کیلئے روک دیا گیا۔ ایل اے 40وادی کشمیر 5سے پیپلز پارٹی کے عبدالسلام بٹ 1800ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار 1274ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 13باغ سے مسلم کانفرنس کے سردار عتیق 20135 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جماعت اسلامی کے امیدوار میجر (ر) لطیف 16334ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 14باغ سے پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان 23084 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار راجہ نسیم خان 11328ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 20 پونچھ سے مسلم کانفرنس کے سردار سیاب 14428ووٹ لے کر کامیاب رہے، جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے محمود اقبال 13373ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 5 بھمبھر 1سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری پرویز اشرف 21729 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال 16800ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 10کوٹلی 3 مسلم لیگ ن کے راجا نصیر 2800 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے سردار محمد بشیر کو 26500ووٹ ملے۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما سردار خالد ابراہیم‘ سپیکر اسمبلی چودھری انوار الحق‘ شاہ غلام قادر‘ نورین عارف‘ کیپٹن (ر) سرفراز‘ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرشید ترابی‘ سردار عتیق کے صاحبزادے عثمان عتیق خان اور سردار سکندر حیات کے صاحبزادے فاروق سکندر اپنی نشستیں ہار گئے

Leave a comment