نوازشریف چند دن میں اہم اعلان کرینگے
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جولائی کے پہلے ہفتہ میں ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے سے اہم ا علان کا امکان ہے۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت کے اگست کے اواخر یا ستمبر کے پہلے ہفتہ میں قومی و صوبائی اسمبلی سے اجتماعی استعفیٰ بھی متوقع ہیں قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس بھی اگست ہی میں طلب کیا جائیگا اور استعفوں کے آپشن سے متعلق اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی آمادہ کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ اسمبلیوں سے استعفوں کے بعد اپوزیشن جماعتیں عام انتخابات کے حوالے سے حکومت پر شدید دباؤ ڈالنے کیلئے تحریک چلائینگی۔ پارلیمنٹ سے باہر جماعتوں کو بھی تحریک کا حصہ بنانے کیلئے بات چیت کی جائیگی۔ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس بارے میں اپوزیشن رہنماؤں کو پارٹی قیادت کی جانب سے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔
hansi aati hai ab dono ganjeee bhaiyon pr or us se zayada awam pr jo in ganjooo ko vote de ge.
once n-league and mqm was enemy now for their seats they are friends. Pakistan politics zindabad