Published On: Fri, Apr 22nd, 2011

اٹھارویں ترمیم تاریخی اقدام ہے،جلد سے جلد عملدرآمد ہونا چاہیے: اسفند یار ولی

Share This
Tags

اٹھارویں ترمیم تاریخی اقدام ہے،جلد سے جلد عملدرآمد ہونا چاہیے: اسفند یار ولی

اسلام آباد(نامہ نگار ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم ایک تاریخی اقدام ہے۔ اس پر ہر صورت میں عملدرآمد ہونا چاہیے، دہشت گردوں کا ہدف صوبہ خیبر پختونخوا نہیں فاٹا ہے، وزیراعظم کے دورہ افغانستان کے مثبت نتائج نکلیں گے، عوامی نیشنل پارٹی کے تنظیمی انتخابات 15 اکتوبر کو ہوں گے۔ اتوار کو خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسفند یار ولی خان نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم ایک تاریخ ساز اقدام ہے اس پر ہر صورت میں عملدرآمد یقینی بنانا چناہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہے۔ تنظیم کے ہر چار سال بعد انتخابات ہوتے ہیں، چاروں صوبوں اور سرائیکی علاقہ سے ایک ایک ووٹ انتخاب کیلئے ڈالے جاتے ہیں۔ سرائیکی علاقہ کو ہم اپنی تنظیم سازی کے دوران صوبے کا درجہ دیتے ہیں۔ پارٹی کے مرکزی انتخابات اس سال 15 اکتوبر کو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مراز کو وزارت داخلہ سندھ کے عہد ے سے ہٹانا پیپلز پارٹی کا اپنا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ افغانستان اہمیت کا حامل ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام مسائل کا حل مذاکرات سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے مرد شماری کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں۔ دہشت گردی کا ہدف صوبہ نہیں ٹاٹا ہے اور شرپند یہاں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ آئندہ بجٹ سے قبل تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہو گی تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی پندرہ سال قبل سرائیکی علاقہ کو صوبہ تسلیم کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبہ خیبر پختونخوا کیلئے 63 سال جدوجہد کی ہزارہ یا دیگر صوبے کو بھی قانون کے دائرہ کار میں رہ کر جدوجہد کی جائے اگر ان کی جدوجہد کامیاب ہوتی ہے تو ہمیں کیااعتراض ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کیس دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بارے میں ایک بار طے ہو جانا چاہیے کہ آیا یہ درست تھا یا غلط فیصلہ تھا۔

سوات قومی موومنٹ کو مسلم لیگ ق میں ضم کر دیا گیا

مینگورہ (بیورو رپورٹ) سوات قومی موومنٹ کو مسلم لیگ ق میں ضم کر دیا گیا۔ سوات قومی موومنٹ اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ قم میں شمولیت اختیار کر لی، اس بات کااعلان عبدالرحیم نے ق لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے ہمراہ مینگورہ نے ہر فورم میں آواز اٹھائی ہے اور ہم اب ملک کر سوات کی ترقی و خوشحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گے، اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں خوشی کے جتنے دن بھی ان کو نصیب ہوئے ہیں ، ان میں آج سب سے اہم دن ہے کہ سوات قومی موومنٹ کے ہزاروں افراد ان کی سوچ کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں اور اب مل کر سوات کے غصب شدہ حقوق حاصل کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کی قبائلی حیثیت ختم کرنے اور صوبائی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے اور انہوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی قبائلی حیثیت یہاں کے عوام کی پہچان ہے اور اگر حکومت نے ہم سے اس پہچان کو چھیننے اور ٹیکس نافذ کرنے کی کوشش کی تو حکمرانوں کو چین کی نیند نہیں سونے دیں گے اور پارلیمنٹ سے باہر اور اندر بھرپور احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں قائم دارالقضاء میں ججوں کی عدم تعیناتی حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت اور انصاف کی راہ میں تاخیری حربے ہیں۔

چار سدہ میں دوسہرہ میں اے ایس کا قتل

چار سدہ(نمائندہ فیکٹ) چارسدہ کے علاقے دوسہرہ میں پولیس اے ایس آئی خان غالب کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعات کے مطابق مقتول خان غالب جو ڈی ایس پی لیگل چار سدہ کے ریڈر تھے صبح کے وقت گھر سے نکلے تو دوسہرہ چوک علاقہ سر ڈھیری میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس خان غالب گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے واقعے کی رپورٹ مقتول کے بھائی تاج محمد تھانہ سر ڈھیری میں درج کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی دشمنی یا اختلاف نہیں تھا پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ڈیرہ سے ہونے والی زیادتیوں کا الزالہ کیا جائے گا: فیصل کریم

ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ فیکٹ) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ وہ ڈیرہ کو گیس کی فراہمی اور اس ضمن میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیحات میں ہیں۔ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل کا حل چاہتا ہوں اور فرائض میں غفلت کے مرتکب کسی بھی اہلکار سے رعایت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں کے فوجود اور اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے ایس پی اور دامان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیراہتمام گیس کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں نکالی گئی واک میں شرکت کی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے توپانوالہ چوک پر سہولت کاری دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے گیس کنکشن کا کوٹہ بڑھانے کے لئے محکمہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وپڈا حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیلاب سے متاثرین سے ماضی میں عائد کئے گئے کسی بھی قسم کے جرمانے کو وصول نہ کیا جائے۔ علاقوں میں گیس کی فراہمی کے لئے آلات نصب کئے جائیں گے۔ ماضی میں اس شہر کو اتنا نظر انداز کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت نے ڈیرہ والوں سے ماضی میں ہونے والی زیادیتوں کا مکمل ازالے کا عزم کیا ہوا ہے۔ گیس مسائل کے حوالے سے ہونے والی واک سے اپس پی او کے پروگرام منجیر شفیع اللہ خان بلوچ، کوآرڈینیٹر ابو معظم ترابی، شاہد نواز خان لاشاری، محمد حنیف، پیپا، فاروق عادل، سلیم میاں خیل، عقیل چکڑیال، چودھری محمد جمیل، سعید الہ مروت، دلشاد بیگم، ڈاکٹر محمود حسین بخاری، معروف صفحافی رمضان سیماب، محمد ریحان، محمد فضل الرحمن نے بھی خطاب کیا۔

عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں: نجم الدین

دیر بالا(نمائندہ فیکٹ) ممبر قومی اسمبلی و سابق وزیر سفیران نجم الدین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عیشرئی دورہ دیر بالا میں عبدالحسن کی رہائشاگا ہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یشرئی درہ سمیت پورے دیر بالا میں ترقیاتی کاموں کا جل بچھا دیں گے اور بلاتفریق عوامی خدمت کی جائے گی عوام اپنے مسائل سے آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کے مسائل و شکایات ہر صورت میں حل کی جائیں گی۔

مینگورہ، زیر حراست شدت پسند بیماری کے باعث انتقال کر گئے

مینگور (نمائندہ فیکٹ) تلیگرام کا شدت پسند دوران حراست بیماری کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ سرکاری ذ رائع کے مطابق شدت پسند عمر زادہ ولد خان زادہ سکنہ ماکٹ تلیگرام کو کچھ عرصہ پہلے سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور دوران حراست گزشتہ روز وہ پیمار ہوا گیا، اس کا علاج معالجہ جاری تھا کہ دوران علاج انتقال کر گیا بعدمیں اس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئے جسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پشاور میں کالعدم حزب التحریر کی ریلی پر لاٹھی چارج، متعدد زخمی

پشاور (سٹی رپورٹر) ملک میں خلافت کے نفاذ کے سلسلہ میں کالعدم تنظیم حزب التحریر کے زیراہتمام گھنٹہ گھر سے ریلی نکالی گئی، جس کے شرکاء کو منشتر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ لاٹھی چارج میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پرملک خلافت کا نظام نفاذ کرنے کے نعرے درج تھے۔ کالعدم حزب التحریر کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عمران یوسفزئی کی زیر قیادت گھنٹہ گھر سے شروع ہونے والی ریلی کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی طرف سے شرکاء پر لاٹھی چارج کی گیا، جس کے دوران درجنوں افراد شدید زحمی ہو گئے جب کہ پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔

نوشہرہ میں پرائمری سکول بموں سے اڑا دیا گیا، 28 مشکوک افراد گرفتار

نوشہرہ (نمائندہ فیکٹ) نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب سپین کانہ میں تخریب کاروں نے پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز زیارت کا کا صاحب سپین کانہ میں نامعلوم شدت پسندوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 کو اڑا دیا جس سے دو کمروں کو شدید نقصان پہنچا ۔ ڈی پی او محمد قریشن خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایلیٹ فورس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا اور اب تک 28 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

 

Leave a comment