تعارف
فیکٹ اردو زبان میں پاکستان کا پہلا تحقیقی جریدہ ہے جو اپنی تحقیقی رپورٹنگ کی بدولت ملک کے عام و خاص حلقوں میں ایک منفرد شناخت رکھتا ہے، فیکٹ کا ماٹو یہ ہے۔
جو سب چھپاتے ہیں وہ ہم بتاتے ہیں
انکشاف بھی، حقائق بھی اور سچائی بھی
فیکٹ یوں تو پاکستان کے تمام اہم موضوعات اور عالمی و علاقائی حالات و واقعات کا احاطہ کرتا ہے لیکن ایسے حالات و واقعات کو خاص طور پر منظر عام پر لاتا ہے جنہیں پاکستان کا الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا خوف، ڈر یا دباؤ کے تحت چھپا یا جاتا ہے۔ اس لئے فیکٹ کی ہر رپورٹ اور سٹوری معروف صحافیوں کی ٹیم کی تحقیق کے بعد منظر عام پر لائی جاتی ہے۔ ملک اور بیرون ملک میں پھیلے ہوئے ’’ فیکٹ ‘‘کے رپورٹرز بھی ایسے واقعات کو خاص طور پر منظر عام پر لاتے ہیں۔’’ فیکٹ‘‘ اپنا ہر شمارہ ترتیب دیتے وقت یہ بات خاص طور پر اپنے پیش نظر رکھتا ہے کہ قارئین کو اپنے مشن کے تحت ہر قسم کے ڈر،خوف، یا دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف حقائق بتائے جائیں۔ اس کے علاوہ ’’فیکٹ‘‘ کی ہر رپورٹ اور سٹوری منفرد اور دلچسپ بھی ہو۔ ہمارا یقین ہے کہ جو انکشافات اور سچائیاں’’ فیکٹ‘‘ پیش کرتا ہے وہ پاکستان کا کوئی اور جریدہ نہیں کر سکتا اور ایسی مستند رپورٹیں اور حقائق آپ نے پہلے کبھی نہیں پڑھیں ہوں گے۔’’ فیکٹ ‘‘نے جس طرح اپنے آغاز سے ہی حقائق سے آگاہی کیلئے تحقیق اور جستجو کو اپنا شعار بنا ئے رکھا ہے، انشاء اللہ آئندہ بھی تمام موضوعات پر مستند تحقیقاتی رپورٹوں کے ذریعے قارئین کو حقائق سے باخبر کرتا رہے گا۔
کچھ ایڈیٹر کے بارے میں!
’’فیکٹ‘‘ کے ایڈیٹر مقبول ارشد کا شمار ملک کے ان معروف، نڈر اور بے با ق تحقیقی صحافیوں میں ہوتا ہے جن کی شہرت اور پہچان کے کئی حوالے ہیں۔ انہوں نے ملک کے کئی بڑے اخبارات و جرائد میں اہم پوزیشنوں پر کام کیا۔ ان کی تحقیقی سٹوریاں ملک کے عام و خاص، مقتدر اور پالیسی ساز حلقوں میں پڑھی جاتی ہیں۔ تحقیقی صحافت میں حکومت، سیاست، اسٹیبلشمنٹ، جہاد، دہشت گردی، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں اور وہ ان میں ایک اتھارٹی کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان موضوعا ت پر ان کی تحقیقی سٹوریوں نے اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک بھی تہلکہ مچا رکھا ہے۔ تحقیق کے علاوہ مختلف موضوعات پر ریسرچ کے حوالے سے بھی ان کی ایک پہچان ہے۔ قومی موضوعات پر ان کی رائے کو بھی بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ وہ ایسی سچائیوں کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں جن پر ڈر اور خوف کی مصلحتوں نے پردہ ڈالا ہوا ہے۔ ان کی شخصیت، خیالات اور نظریات ہر قسم کی جماعتی و گروہی وابستگی سے پاک ہے۔ وہ وقت کے سلگتے ہوئے موضوعات پر بہت سی کتب کے مصنف ہیں جس میں کئی بیسٹ سیلر ہیں ۔ ان کی چند اہم کتب کے نام یہ ہیں ۔:
میں خود کش حملہ آور کیسے بنا؟
دہشت گردی یا جہادی
پاکستان کے ارب پتی خاندان
پاکستان میں فوجی بغاوتیں
جرنیل بیتی ،سابق صدر پرویز مشرف کی بائیو گرافی
وکی لیکس ، گنایوں کا پلندہ
ڈرگ مافیا اور پاکستان
امریکی رپورٹیں
خفیہ رپورٹیں
چوتھا مارشل لاء
مشہور لوگوں کی عظیم مائیں
ایف بی آئی
اس کے علاوہ مقبول ارشد کی کئی کتب زیر طبع ہیں۔
assalam o alaikom mai aph k sath fact news mai kam karna chahta hon
I am working/ studding as a Psychology researcher/ student and interested to join the FACT team.
econ grad stud, interesting quote. I think that is from one of the introductions to his podcast, but I’m not sure.Whether he’s a Christian or not, many of the stories he features at Escape Pod are an inspiration to me. They help me think about my faith–and often because they are good stories and so they express universal truths and common grace.
Såå nydelig vetdu! En blir helt stum av beundring nÃ¥r en ser slike ting. Dette er klenodier som er verd Ã¥ bevare for etterkommerene!! Det er sikkert og vist!!! Vi har en slik dør pÃ¥ staulen vÃ¥r ogsÃ¥, og jeg er sÃ¥ glad i den døra. Den gjør hele rommet til noe helt spesielt 🙂 Herlig!!MÃ¥ du ha en fin ny uke :-)Klem Ingrid
Merci à Nadia pour sa BOUM d’enfer! Elle a rendu ma fille et ses copines très heureuses et elle a su faire bouger les garçons trop timides! Encore BRAVO!