Published On: Thu, Aug 27th, 2015

ماڈل آمنہ حق اور عمار بلال کے تعلقات کشیدہ

Share This
Tags
معروف ماڈل واداکارہ آمنہ حق کے اپنے شوہر عمار بلال سے تعلقات کشیدہ ہوگئے اور راستے جدا ہوگئے۔ ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک عرصہ سے تعلقات کشیدہ تھے لیکن ammar-aaminah11دونوں کے مشترکہ دوست ایک دوسرے کی صلح کروا دیئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمار بلال اپنے کاروبار کی ناکامی کی وجہ سے آمنہ حق پر ڈالتے ہیں کیونکہ آمنہ نے شادی کے بعد عمار بلال کے فیشن ڈیزائننگ کے کاروبار کو خود دیکھنا شروع کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ان دنوں اختلافات شدید نوعیت کے ہوگئے ہیں اور دونوں کے درمیان طلاق بھی ہوسکتی ہے۔

لاہور/شوبز رپورٹر

Leave a comment