Published On: Wed, Jun 17th, 2015

اہم شخصیات کو مری اور گردونواح کے دورے سے روک دیا گیا

Share This
Tags

 را کے دہشت گرد پاکستان آ گئے جو مری‘ پتریاٹہ‘ ایوبیہ اور بھوربن میں ’’را‘‘ کے تربیت یافتہ دہشت گرد موجود ہوسکتے ہیں ، اہم شخصیات ان سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، انٹیلی جنس ذرائع

Muree انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سےایک انتباہ کے بعدتمام اہم شخصیات کومری اور اس کے گردو نواح میں موجود سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں نے وزارت داخلہ اور وزیراعظم ہائوس کو بھجوائی گئی اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے را کے دہشت گرد پاکستان بھجوائے ہیں جو مری‘ پتریاٹہ‘ ایوبیہ اور بھوربن میں ’’را‘‘ کے تربیت یافتہ دہشت گرد موجود ہوسکتے ہیں اس لئے اہم شخصیات ان سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں نے ’’را‘‘ کے ایجنٹوں سے متعلق کافی شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور عنقریب ان غیر ملکی تربیت یافتہ ایجنٹوں کے خلاف آپریشن شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ دہشت گرد گلگت بلتستان‘ سوات اور دیگر سیاحتی مقامات پر بھی کارروائیویں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پاکستان کے سکیورٹی ادارے ’’را‘‘ کی ان مذموم کارروائیوں کو روکنے کیلئے ایک موثر آپریشن جلد ہی شروع کردیں گے۔

لاہور : رپورٹنگ ڈیسک

Leave a comment