Published On: Wed, Aug 27th, 2014

نثار, آصف کو تبدیل کردیں،زرداری کا نواز شریف کومشورہ

Share This
Tags
رپورٹنگ ڈیسک
سابق صدر آصف علی زردری نے وزیر عظم میاں محمد نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اور آئندہ کسی بھی قسم کے بحران سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو تبدیل کردیں۔ زرداری نے نواز شریف کو یہ مشورہ ان کے ساتھ رائے ونڈمیں ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں دیا تھا ۔رائے ونڈ پیلس میں مقیم ایک انتہائیfact-news-asif-nisar باخبر ذریعے نے ’’ فیکٹ ‘‘ کو بتایا کہ زرداری کی اس بات پر نواز شریف نے سر ہلایا لیکن کوئی جواب نہیں دیا ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نواز شریف کو یہ بھی کہا کہ اگرچہ یہ دونوں وزیر آپ کے بہت قریب ہیں لیکن گذشتہ ایک سال کے دوران آنے والے تمام بحرانوں میں ان دونوں شخصیات کا بڑا ہاتھ تھا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتنی اہم ترین ملاقات میں ملک کے وزیر داخلہ کی عدم موجودگی کو سیاسی حلقوں نے شدت سے محسوس کیا تھا ۔ تاہم اس کی وجہ ذرائع نے یہ بتائی کہ چوہدری نثار کو نہ بلانے کا م مشورہ آصف علی زرداری نے دیا تھا ۔تاہم خواجہ آصف کو وہ نہیں روک پائے کیونکہ ان دنوں چوہدری نثار کی بجائے خواجہ آصف وزیر اعظم کے زیادہ قریب ہیں ۔

Leave a comment