دھونی نےدولت میں امریکی صدرکوبھی پیچھےچھوڑ دیا
کلکتہ ، گوا، پونا، بنگلور، ممبئی، چنائی، حیدرآباداور دیگر ریاستوں
میں نوے کروڑ ڈالر کے اثاثے ہیں،ٹیکس باقاعدگی سے ادا کررہے ہیں
امیر حمزہ
ایشیاء سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے کرکٹ کی دنیا میں کم وقت میں اپنی قابلیت کے ذریعہ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بننے کا خواب پورا کیا۔ دھونی نے دنیا کے مقبول ترین اور امیر ترین کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو بھی مالی اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارت سے اطلاعات یہ آئی ہیں کہ مہندر سنگھ دھونی مالی اعتبار سے امریکی صدر بارک اوباما سے بھی زیادہ مالدار ہیں۔ ان کے کلکتہ، گوا ، پونا، بنگلور، ممبئی، چنائی، حیدرآباد اور دیگر ریاستوں میں 90 کروڑ ڈالر کے اثاثے ہیں۔ وہ ہندوستانی حکومت کو باقاعدگی سے ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے لئے سوئزرلینڈ کے شہر زیورخ اور ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم میں بھی ایک عالی شان بنگلہ تعمیر کر رکھا ہے جہاں وہ اکثر کرکٹ کی مصرویات میں سے چند یوم نکال کر آرام کرنے جاتے ہیں۔ فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق دھونی کرکٹ سے ہر ماہ 10 ملین ڈالر کماتے ہیں۔ دھونی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ بڑا گھر بنانے کے شوقین ہیں۔ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے دھونی نے اپنا بچپن ایک چھوٹے سے گھر میں گزارا۔ انہیں بچپن سے بڑی گاڑی اور بنگلے میں رہنے کا شوق رہا ہے۔ اور اب ان کے شوق کی تکمیل کے لئے ان کے گیراج میں جدید ترین اسپورٹس کاریں اور موٹر سائیکلیں موجود ہیں۔ ان کی پسندیدہ کار جاگورار ہے۔ انہوں نے تین مختلف ماڈلس میں یہ قیمتی کاریں خریدیں ہیں۔ ان کاروں کا شمار برطانیہ کی سب سے مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے۔ سچن ٹنڈولکر امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ کرکٹ میں آٹھ ملین ماہانہ کماتے ہیں جب کہ یوراج سنگھ تیسرے راہول ڈراؤیڈ چوتھے اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ اینڈرویو فلنٹاف پانچویں امری ترین کرکٹر ہیں۔ دوسری جانب فٹبلا دنیا کا سب سے مقبول ترین کھیل ہے اس کھیل نے بھی کھلاڑیوں کو مالا مال کر دیا ہے۔ لیونل میسی ارجنٹائن کے شہر روسریوں میں 1987 ء میں پیدا ہوئے۔ لیونل میسی کو ان کے والد نے آٹھ سال کی عمر میں ہی شہر میں واقع ایک معمولی سے کلب میں داخل کروایا تھا۔ تا ہم اب وہ کلب روسریوں کا سب سے مہنگا ترین کلب بن کر سامنے آیا ہے۔ اس کی وجہ ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی بنے۔ چوبیس سالہ لیونل میسی کا شمار فٹبال کی دنیا میں سب سے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ان کی شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں سابق ورلڈ کلاس فٹبالر میراڈ و نا کا ہاتھ رہا ہے اور اب لیونل میسی بھارتی رقم لینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کی فہرست میں آ گئے ہی۔ اس سے قبل یہ اعزاز برطانوی فٹبالر ڈیویڈ بیکھم کو حاصل تھا۔ تا ہم ان کی انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں سے سبکدوشی کے بعد دنیا کی بیشتر اسپانسر کمپنیاں لیونل میسی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کیلئے کرڑوں ڈالر دینے کیلئے تیار نظر آتی ہیں۔ لیونل میسی فٹبال کی تاریخ کے سب سے عمر کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں۔ ان کی غیر معمولی توانائی اور پھر سوتیلے پن نے فٹبال کے مدیان میں تہکہ مچا دیا۔ لیونل میسی اب 75 لاکھ یورو کے مالک ہیں۔ شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں ہسپانوی حکومت نے شہریت سے بھی نوازا ہے اور وہ آج کل اقوام متحدہ کے یونیسف کے سفیر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ وہ اپنے ملک ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے سالانہ 7.29 ملین ڈالر کماتے ہیں جب کہ بار سلیونا کلب کی نمائندگی میں انہیں 5.44 ملین ڈالر اور معاہدہ کی مدد سے 33 ملین پاؤنڈ ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملٹی نیشنل کمپنیوں اڈیڈاس، ریباک، آرمانی، گوچی اور دیگر سے لاکھوں ڈالر کمھانے والے فٹبال کے سب سے امیر ترین کھلاڑی ہیں۔ انہیں تین مرتبہ فیفا فٹبالر آف دی ائیر ایوارڈ میں تین کروڑ برطانوی پاؤنڈ بھی حال ہوئے ہیں دیگر امیر ترین فٹبالر ڈیویڈ بیکھم دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ کرسٹیانورنالڈو تیسرے، کاکا چوتھے، تھیری ہنری پانچویں، رونالڈینو چھٹے، کارلوس ٹیواس ساتویں اور برطانیہ کے فرینک لمپارٹ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ اگر جائزہ لیا جائے تو ٹینس کے میدان میں کا تو روس کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی گولڈن گرل ماریہ شراپوا کھیلوں کی دنیا میں سب سے امیر ترین کھلاڑی مانی جاتی ہیں۔ ماریہ شراپوا 19 اپریل 1987 ء کو روسی ریاست سائبریا میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والدین کا تعلق دولت مند گھرانے سے ہے۔ روس میں ٹینس شاہی خاندان میں مقبول رہا ہے۔ اورماریہ شراپوا سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی دنیا کی دولت مند خاتون ٹینس کھلاڑی ہییں۔ فوربس میگزین رپورٹ امریکی کمپنی نے روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا سے سالانہ معاہدہ کر رکھا ہے جس کی مالیت مجموعی طور پر 18 لاکھ ڈالر ہے۔ یہی نہیں روسی ساختہ بی ایم ڈبلیو کے جدید ترین ماڈل کی گاڑیاں بھی سب سے پہلے انہی کے گھر اتاری جاتی ہیں۔ میلین ایئر ماریہ شراپوا نامی گرامی کمپنیوں کے فیشن ملبوسات کی برانڈ ایمبسڈر بھی ہیں۔ ٹینس رینکنگ میں تنزلی کے باوجود ماریہ شراپوا دیگر خاتون کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے دنیا کی دولت مند ٹینس اسٹار ہیں۔ ٹینس میں مردوں میں راجر فیڈر سب سے امیر ترین کھلاڑی ہیں۔ یہی نہیں گولف کھیل میں اپنا دبدبہ قائم کرنے والے ماضی کے غریب اور آج کے امیر ترین گولفر ٹائیگر ووڈ بلاشبہ گولف کی تاریخ کی سب سے مہنگے اور امیر ترین کھلاڑی بن کر سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے گولف کے 16 بڑے ٹورنامنٹس جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ پی جے اے ٹور میں چودہ مرتبہ مسلسل پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ وہ 1996 ء سے 2007 ء تک 709,440,769 ڈالر کمانے والے گولف کی تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں اس کے علاوہ فارمولا ونڈریسر کے سابق چیمپئن مائیکل شوما کر دنیا کے سب سے امیر ترین سفیر بھی ہیں۔ انہیں انٹرنیشنل مقابلوں میں بڑے ایونٹ جیت کر فارمولا ون ریسلنگ مقابلے میں سب سے زیادہ آمدنی کمانے کا اعزاز حاصل ہے اور کیرئیر کے اختتام کے بعد نئے ڈرائیور تیار کرنے کے لئے کروڑوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں۔