سی آئی اے پاکستان میں اپنےایجنٹ یورپی پاسپورٹس پربھیجنےلگی
سی آئی اے نے پاکستان کی سخت ویزہ پالیسی کے باعث حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اپنے نئے خفیہ ایجنٹوں کویورپی باشندوں کے روپ میں پاکستان بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ با خبر سفارتی اور سرکاری ذرائع کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کی 16 مارچ کو افغانستان روانگی کے بعد سے اپریل کے آخر تک کم و بیش 100 یورپی باشندے جو اٹلی، ڈنمارک، ناروے، سوئٹزر لینڈ اور سوئیڈن وغیرہ کے پاسپورٹس پر سفارتی معاونین، سماجی کارکن اور عیسائی خیراتی اداروں کے رضا کاروں کے روپ میں پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ یہ دراصل امریکی شہرت کے حامل اور بلیک واٹرز کے خفیہ اہل کار تھے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی نے ان خفیہ ایجنٹوں کے گرد گھیرا تنگ کیا تو سی آئی اے نے دنیا میں سب سے بڑا نیٹ ورک اسلام آباد سے لاہور اور کراچی منتقل کر دیا جب کہ کوئٹہ میں جاسوسی مرکز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔