Published On: Thu, Aug 27th, 2015

کرپشن ،نیب کا پرویز اشرف کی گرفتاری کا پلان

Share This
Tags
نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی چھٹیوں سے وطن واپسی پر 11 کرپشن مقدمات میں گرفتار کرنے کا پلان بنالیا ہے۔ نیب کے ذرائع نے بتایا نیب نے 6 ریفرنسز، pervaiz ashraf3 انکوائریوں اور 2 تحقیقات کی منظوری دی ہے جو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق سیکرٹری شاہد رفیع، سابق ایم ڈی پی پی آئی بی اور سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، غلام مصطفی کیخلاف ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق پرویز اشرف کے وارنٹ چیئرمین نیب کی میز پر موجود اور وہ 11 اگست کو وطن سے گئے۔ راجہ پرویز اشرف کے خلاف 2.3 بلین روپے کے فنڈز ڈبل سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔ دوسری انکوائری رینٹل پاور پلانٹ کے حوالے سے ہے۔ نیب کے ترجمان عاصم علی نوازش نے تصدیق کی کہ چیئرمین نیب سرکاری کانفرنسوں میں شرکت کیلئے بیرون ملک ہیں تاہم انہوں نے کہا وہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے حوالے سے باخبر نہیں۔

اسلام آباد/رپورٹ :نوخیز ساہی

Leave a comment