والد سے جعلسازی ،پاکستانی اینکر معید پیرزادہ ابوظہبی میں گرفتار
معروف پاکستانی اینکر پرسن معید پیرزادہ کو ابوظہبی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے معید پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دبئی میں پاکستانی سفارتخانہ معید پیرزادہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔معید پیرزادہ کو پولیس نے جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معید پیرزادہ نے ایک ہسپتال میں زیرعلاج اپنے والد سے کچھ کاغذات پر دستخط لینے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔
لاہور /فیکٹ رپورٹ