ڈاکٹرعامر لیاقت نے جیو پھر چھوڑدیا، ایکسپریس سے معاملات طے
مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت ایک مرتبہ پھر جیو چھوڑگئے ہیں اور ایکسپریس نیوز سے معاملات طے پاگئے ہیں جہاں وہ جلد ہی اپنا پروگرام بھی شروع کرنے والے ہیں ۔ انتہائی باخبر ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرعامر لیاقت کے ایکسپریس نیوز سے معاملات طے پاگئے ہیں اور جیو کی انتظامیہ کو بھی اس ضمن میں آگاہ کردیاگیاہے جس پر جیو کی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات جاری ہیں اور وہ عامر لیاقت کو روکناچاہتے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک اُنہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔ ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ ڈاکٹرعامر لیاقت جلدہی ایکسپریس ٹی وی پر اپنا پروگرام شروع کریں گے ۔
لاہور/فیکٹ رپورٹ