Published On: Tue, Jul 28th, 2015

پنجاب کے کئی محکمے معلومات تک رسائی فراہم کرنے میں ناکام

Share This
Tags
شفافیت اور معلومات تک رسائی کیلئے منظور ہونے والے قانون کے باوجود بہت سے صوبائی محکمے اور ایجنسیاں لوگوں کو معلومات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ تحقیقات کے دوران دی نیشن کو ایسے بہت سے واقعات کا علم Shehbaz_Sharif_1ہوا جہاں درخواست گزاروں کو معلومات تک رسائی نہیں دی گئی۔ ہر معاملے میں شفافیت کا دعویٰ کرنے والی پنجاب حکومت کیلئے معلومات فراہمی کے حوالے سے انکار بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ایک شکایت کنندہ نے بتایا ایس اینڈ جی اے ڈی اور سی اینڈ ڈبلیو کے محکمے معلومات فراہمی میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں کام کرنے والے دوہری شہریت کے حامل بیوروکریٹس اور ان کے اندرون و بیرون ملک اثاثوں کے حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی نے معلومات نہیں دیں جبکہ سی اینڈ ڈبلیو نے اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ ایک اور شکایت کنندہ خالد خٹک نے بتایا کہ 5 ماہ گذرنے کے باوجود سیکرٹری سکولز نے پبلک سکولوں کو اپنانے کی پالیسی کے حوالے سے نہیں بتایا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پہلی سزا ای ڈی او وہاڑی کو دی گئی ہے۔ انکوائری کی کاپی اور سنیارٹی لسٹ فراہم نہ کرنے پر صوبائی انفارمیشن کمشنر نے 2 ماہ کی تنخواہ کاٹنے اور انضباطی کارروائی کی سفارش کی۔ شکایت کنندہ طارق کے مطابق انفارمیشن کمشنر ذمہ داروں کو فوری سزا دیں ورنہ قانون بے فائدہ رہے گا۔

لاہور/رپورٹ: جاوید اقبال

Leave a comment